بالی وڈ اداکارہ کیرتی سینن نے کہا کہ میں نے انجنئرنگ پڑھی ہوئی ہے لیکن اداکاری کا شوق مجھے شوبز میں لے . جب میں نے اداکاری کا سوچا تو میری ماں نے مجھے کہا کہ اس کے لئے بہت سارے اعتماد کی ضرورت ہوتی ہے، ایشوریا رائے ، پریانکا چوپڑا و دیگر کو دیکھو. مجھے ایک ریمپ شو ملا میں نے جب کیا تو اعتماد کی کمی کی وجہ سے اچھا نہ ہوسکا ، میری ماں نے اس وقت مجھے کہا کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں جب اس شعبے میں آئی ہو تو پھر اب ٹھان کو کہ کچھ کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ جن کا فلمی بیک گرائونڈ نہیںہوتا ان کے
لئے بہت مشکلات ہوتی ہیں میرے ساتھ ایسا ہوا ، کیونکہ مجھےایک بار ایک فلم ملنی تھی لیکن ایک سٹار کڈ کو اسکے والدین کی وجہ سے مل گئی ، میڈیا سٹار کڈز کو اتنی کوریج دیتا ہے کہ جو لوگ نہیں بھی جانتے ان کو وہ بھی جاننا شروع کر دیتے ہیں. انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے میک اپ کرنا بالکل نہیں آتا تھا لیکن آہستہ آہستہ سیکھ لیا ہے. انہوں نے کہا کہ میں آج بالی وڈ میں جو بھی ہوں اپنی محنت کے بل پر ہوں میرے پاس کوئی سفارش نہیںتھی لیکن محنت کا دامن نہ چھوڑا اور آج مجھے بھی لوگ جانتے ہیں ، مجھے بھی اچھے کرداروںکے لئے کنسیڈر کیا جاتا ہے.