بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے حال ہی میں کافی و د کرن کے سیزن سیون میں بطور مہمان شرکت کی، اس میں ان سے مختلف سوال ہوئے ایک سوال ان سے ایسا بھی ہوا جس کا جواب انہوں نے کچھ یوں دیا۔ انہوں نے کہا کہ جس سال میں نے فلم برفی کی تھی اسی سال ودیا بالن نے فلم کہانی کی تھی اور میری فلم برفی میں میرا کردار اور اداکاری کے ہر طرف چرچے تھے مجھے امید تھی کہ مجھے یہ ایواردڈ ملے گا لیکن اس سال فلم فئیر کا بہترین اداکارہ کا ایوارڈ فلم کہانی پر ودیا بالن کو ملا۔ میں بہت افسردہ ہوئی کیونکہ مجھے یقین تھا کہ مجھے یہ ایوارڈ ملے گا۔ میرے والد جو کہ ان دنوں بہت بیمار تھے انہوں نے مجھے موٹیویٹ کیا کہ میں اس تقریب میں شرکت کروں اور جس کو بھی ایورڈ ملے اس کے لئے تالی بجاﺅں، سپورٹس مین شپ
دکھائوں، وہ الگ بات ہے کہ تم نے برفی میں بہترین کام کیاتھا۔ پریانکانے بتایا کہ میرے والد نے مجھے بہت موٹیویٹ کیا اور کہاکہ مجھے تقریب میں جانا چاہیے۔یوں پریانکاچوپڑا نے بتایا کہ وہ کیوںہوئیں اداس . یاد رہے کہ کافی ود کرن کا سیزن 7 گزشتہ ماہ 7 جولائی کو شروع ہوا تھا، اس میں اب تک رنویر سنگھ،عالیہ بھٹ، جھانوی کپور،سارہ علی خان، اکشے کمار،سمانتھا روتھ پربھو اور وجے دیورکونڈا،اننیا پانڈیا، کرینہ کپورعامر خان ، سونم کپور ،ارجن کپور جیسے اداکار شرکت کر چکے ہیں.