کس کے کہنے پر حکومت گر سکتی ہے؟ وزیر داخلہ نے مولانا کو دیا مشورہ ، کہا حکومت گر سکتی ہے لیکن ………..
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مدارس کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کی اطلاعات غلط ہیں ،اسلام آباد کےبلیو ایریا میں دفعہ 144 نافذ ہے،میں سمجھتا ہوں فضل الرحمان 27اکتوبر کو اسلام آباد نہیں آئیں گے،عمران خان پہلے وزیراعظم ہیں جنہوں نے ریاست مدینہ کی بات کی، مدارس میں پڑھائے جانے والا نصاب تبدیل نہیں کیا،مدارس کے نصاب میں جدید تعلیم کی فراہمی کافیصلہ کیا،
مولانا دھرنا دینے آئے تو روکیں گے، وفاقی وزیر داخلہ نے دبنگ اعلان کر دیا
نواز شریف کی ڈیل سے متعلق وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کیا کہا؟ خبر آ گئی
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت پاکستان کے عوام لے کر آئے ہیں،جب تک عوام کا اعتماد رہے گا کوئی پی ٹی آئی حکومت نہیں ہٹا سکتا ،حکومت پر تنقید کرنا اپوزیشن کا کام ہے،عمران خان کے دھرنے کا وقت صورتحال کچھ اور تھی ، فضل الرحمان کے دھرنے کا وقت صحیح نہیں ہے،
کشمیر پر خاموشی اور حکومت کیخلاف دھرنے کا اعلان، مولانا فضل الرحمن کو تنقید کا سامنا
وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد آنے والے لوگ ملک کے خلاف آئیں گے،کسی کے بھی کہنے پر حکومت نہیں گرسکتی،جب تک حکومت درست کام کر رہی ہے اس کیلیےستوں خیراں ہے،کسی کے کہنے پر کوئی ماں کا لال اس حکومت کو نہیں گراسکتا .
طالبان کو کیا پیغام دیا؟ شاہ محمود قریشی نے چپ کا روزہ توڑ دیا








