اداکار اغا علی نے حال ہی میں ایک انٹرویودیا ہے اس میں انہوں‌ نے کہا کہ کام کوئی بھی آسان نہیں‌ہوتا اور ہر قسم کا کردار نبھانا بھی آسان نہیں ہوتا لیکن کامیڈی کرنا بہت ہی مشکل کام ہے. حالانکہ مجھے کامیڈی کرنا اچھا لگتا ہے لیکن یہ بہت مشکل کام ہے. انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں ویسے تو بہت سارے فنکار ہیں جو کامیڈی اچھی کرتے ہیں لیکن جس مہارت سے امان اللہ کامیڈی کرتے تھے وہ کسی کے پاس نہ ہے نہ ہوگی. وہ اتنی خوبصورتی سے جملے فی البدیع بولتے تھے کہ مزہ آتا تھا. انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ ایک بار میں کسی ایک پروگرام میں ان کے ساتھ تھا اس میں انہوں نے میرے لمبے قد پر دو

تین منٹ مسلسل جملے کہے اور میں ان دو تین منٹ میں‌مسلسل ہنستا رہا اور اتنا ہنسا کہ ہنس ہنس کر میرے پیٹ میں درد ہو گیا. مجھے یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ کامیڈی میں‌امان اللہ کا کوئی ثانی نہیں تھا.وہ بہت بڑے فنکار تھے لیکن جتنے بڑے وہ فنکار تھے ان سے اس طرح سے کام نہیں‌لیا گیا ان کے جانے سے کامیڈی کا فن یتیم ہو گیا ہے اور آج تک ان کا کوئی خلاء نہ پورا کر سکا ہے نہ ہی کر سکے گا.یاد رہے کہ آغا علی اداکاری کے ساتھ میزبانی بھی کرتے ہیں وہ اپنی اہلیہ حناالطاف کے ساتھ ایک پروگرام ہوسٹ کرتے رہے ہیں اس پروگرام میںانہوں نے شوبز کی حقیقی زندگی کی جوڑیوں کے انٹرویوز کئے.

Shares: