غلام محی الدین نے بتا دیا انکے زمانے میں کس بات کو بہت زیادہ معیوب سمجھا جاتا تھا

0
42

اداکار غلام محی الدین جو کہ کم کم اداکاری کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں ، انہوں نے اپنے ھالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ سکینڈلز اداکاروں کے ساتھ چلتے رہتے ہیں ، کسی ہیروئین یا ہیرو نے ایک سے زیادہ کسی کے ساتھ فلم کر لی تو ان دونوںکا سکینڈل بن جاتا ہے، ہمارے زمانے میں بھی ایسا ہوتا تھا ایسا نہیں ہے کہ ہمارے زمانے میں سکینڈلز نہیں بنتے تھے۔ میری جوڑی بابرا شریف کے ساتھ بہت پسند کی گئی اس کے علاوہ بھی بہت ساری ہیروئینز کے ساتھ میں نے کام کیا، باکس آفس پر میرے اور میری کو سٹارز کے کام کی وجہ سے چرچے رہے، لیکن میری خوش قسمتی رہی ہے کہ میں سکینڈلز سے بچا رہا،

ہمارے زمانے میں بہت سارے ہیرو ہیروئنز کے سکینڈلز بنتے تھے لیکن میں بہت ہی سمجھداری سے ایسے معاملات سے بچتا رہا۔ انہوں نے یہ بھی کاکہا کہ ہمارے زمانے میں سکینڈلز کو بہت معویب سمجھا جاتا تھا لیکن آج کل ایسا نہیں ہے آ ج تو کسی کا سکینڈل بنے تو وہ خوش ہوتا ہے کیونکہ اس کو اس سے مزید شہرت ملتی ہے ۔ میں نے تو خود شوبز کے کئی لوگوں کو سکینڈلز بنواتے دیکھا ہے تاکہ وہ ڈسکس ہوں لیکن میں ایسی باتوں سے دور رہا اور آج تک دور ہی رہتا ہوں۔

اپنی حفاظت کرنا سب کا فرض ہے حکومت بھی مدد کررہی ہے . وزیراعلیٰ سندھ

سمندری طوفان کے پیش نظر کراچی ڈویژن کی 40 عمارتوں کو مکمل مخدوش قرار 

 جوائے کے پیشِ نظر کراچی پورٹ پر الرٹ جاری

Leave a reply