شاہ سلمان نے کس ملک کے جارحانہ کردار کے خلاف نمٹنے پر زور دے دیا

باغی ٹی وی سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے خطے میں ایرانی نظام کے جارحانہ کردار سے نمٹنے کے لیے خلیجی ممالک میں اتحاد کی ضرورت پر زوردیا ہے۔

وہ منگل کے روز سعودی دارالحکومت الریاض میں منعقدہ خلیج تعاون کونسل ( جی سی سی) کے سربراہ اجلاس کے افتتاح کے موقع پر خطاب کررہے تھے۔انھوں نے کہا کہ ’’ایرانی رجیم نے خطے میں جارحانہ پالیسیاں جاری رکھی ہوئی ہیں جن سے ہمسایہ ممالک کے استحکام کو نقصان پہنچتا ہے۔

شاہ سلمان نے کہاکہ جی سی سی نے اپنے قیام کے بعد سے خطے کو درپیش ہونے والے کئی ایک بحرانوں پر قابو پایا ہے۔انھوں نے عالمی برادری پر بھی زور دیا کہ وہ توانائی کی رسد اور محفوظ بین الاقوامی جہاز رانی اور آزادانہ حمل و نقل کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرے۔
ادھر سعودی عرب ایران کو ارامکو حملوں‌کا ذمہ دار سمجھتا ہے اسی طرح یمن کے حو ثی باغیوں کی پشت پناہی کا الزام بھی ایران پر لگایا جاتا ہے.

Shares: