کس پارٹی سے اور کون ہو گا ڈپٹی سپیکر؟ اعلان ہو گیا

0
36

کس پارٹی سے اور کون ہو گا ڈپٹی سپیکر؟ اعلان ہو گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں سپیکر کے انتخاب کے بعد اب ڈپٹی سپیکر کا بھی فیصلہ ہو گیا ہے

سپیکر شپ پیپلز پارٹی کے حصے میں آئی، راجہ پرویز اشرف سپیکر بن گئے تو اب ڈپٹی سپیکر جے یو آئی سے ہو گا، اس ضمن میں جے یو آئی کو کہہ دیا گیا ہے کہ ڈپٹی سپیکر کا متفقہ امیدوار جے یو آئی سے ہو گا، جس کے بعد جے یو آئی نے زاہد اکرم درانی کو ڈپٹی اسپیکر کیلئے نامزد کردیا ہے زاہد اکرم درانی نے کاغذات نامزدگی وصول کرلیے ہیں وہ کل کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے شیڈیول جاری کر دیا ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا انتخاب 20 اپریل کو ہو گا ڈپٹی اسپیکر کے لیے کاغزات نامزدگی 19 اپریل دن 12 بجے تک حاصل کیے جائیں گے

وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے قبل اسد قیصر سپیکر کے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے، شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کے بعد آج وفاقی کابینہ بھی فائنل کر لی جائے گی، وفاقی کابینہ میں تمام اتحادی جماعتوں کو نمائندگی دی جائے گی

پی ٹی آئی کا بھی لانگ مارچ کا اعلان،کب ہو سکتا ہے،تاریخ بھی سامنے آ گئی

قومی اسمبلی کی طرف سے مراسلہ سپریم کورٹ کو بھیج رہے ہیں،ڈپٹی سپیکر

اسپیکر قومی اسمبلی کی خالی عہدے پر انتخاب کے لیے شیڈول جاری

پریشان کن معاشی اعشاریوں پر وزیرِ اعظم نے کیا تشویش کا اظہار

امپورٹڈ حکمران پارلیمان کی توہین،قوم غدار گٹھ جوڑ کیخلاف کھڑی ہوچکی ہے،عمران خان

جمعیت علما اسلام شیرانی گروپ کے سربراہ کی عمران خان سے ملاقات

Leave a reply