کس سے دوستی دنیا میں مثال بنے گی؟ فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا، فردوس عاشق اعوان نے دوستی کے حوالہ سے بیان دے دیا

وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ اور وزیراعظم عمران خان کا گرمجوشی کا انداز آئرن برادرز کی عظیم دوستی کا مظہر ہے۔ یہ دوستی خطے اور دنیا میں ایک مثال اور امن وترقی کی علامت ہے۔

کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، آرمی چیف کا دبنگ اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا عظیم عوامی ہال آمد پر چین کے وزیراعظم کی جانب سے پرتپاک استقبال دونوں سدابہار دوستوں کے لازوال اور گہرے رشتے کا درخشاں باب ہے۔

چین میں وزیراعظم کا استقبال کس نے کیا؟

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون میں مزید وسعت کا باعث بنے گی ۔چینی وزیراعظم نے عمران خان کے سی پیک منصوبوں پر تیز رفتاری سے تکمیل کے عزم اور پیشرفت پر شکریہ ادا کیا۔

ایک اور ٹویٹ میں فردوس عاشق کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک اتھارٹی کا قیام اس امر کا ثبوت ہے کہ حکومت سی پیک منصوبوں پر تیز تر اور موثر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ وزیراعظم کا ملاقات میں مقبوضہ جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال اور انسانی بحران پر گفتگو آئینہ دار ہے کہ عمران خان ہر محاذ پر کشمیریوں کے حق کیلئے ڈٹ کر کھڑے ہیں۔

کاش چینی صدر کی تقلید میں 500 سیاسی شخصیات کو جیل بھیج سکتا ،وزیراعظم

Shares: