کس سیاسی رہنما کے اہلخانہ کی ضمانت کے خلاف نیب نے کی اپیل دائر؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب نے پیپلزپارٹی رہنما خورشید شاہ کی اہلخانہ کی ضمانت کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا
سپریم کورٹ میں درخواست دائر میں نیب نے تمام ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے کی استدعا کر دی،نیب نے عدالت سے استدعا کی کہ سندھ ہائی کورٹ کا 22 اپریل کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے
واضح رہے کہ خورشید شاہ کو نیب نے گرفتار کر رکھا ہے، سندھ ہائیکورٹ نے خورشید شاہ کی اہلیہ کی ضمانت منظور کی ہے جبکہ سپریم کورٹ نے خورشیدشاہ کے بیٹے کی ضمانت منظور کی ہے
واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ سکھر بنچ نے پیپلز پارٹی کے رہنما ،رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ اور ان کے بیٹے ایم پی اے فرخ شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی
خورشید شاہ اور ان کے 18 ساتھیوں پر نیب عدالت میں ایک ارب 23 کروڑ روپے سے زائد آمدن کے اثاثے بنانے کے الزام میں ریفرنس زیر سماعت ہے
احتساب عدالت سکھر نے نیب راولپنڈی کی طرف سے خورشید شاہ سے تفتیش کی درخواست منظور کردی ,خورشید شاہ کے وکلاء نے دس سوالناموں کے جوابات بھی جمع کروادیئے ،عدالتی اجازت کے بعد نیب دوبارہ خورشید شاہ سے تفتیش کرے گی۔
نیب راولپنڈی نے بھی خورشیدشاہ سے تحقیقات کیلئے درخواست احتساب عدالت میں دی تھی،درخواست میں خورشیدشاہ سے وزارت پاور اینڈلیبر میں کرپشن کی تحقیقات کی اجازت دینے کی استدعاکی گی ہے،نیب ذرائع کاکہنا ہے کہ نیب راولپنڈی کی جانب سے 10 سوالات پر مشتمل سوالنامہ بھی جمع کرادیا،
خورشید شاہ کیس کی انکوائری کے لیے 5رکنی جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی،ڈی جی نیب ملتان عتیق الرحمان جے آئی ٹی کے سربراہ مقرر کئے گئے،ٹیم میں ایف بی آر سے عبد الحفیظ،ایس ای سی پی کے ڈپٹی رجسٹرار رضوان ہارون شامل ہیں ،ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سجاد مصطفی ٰباجوہ جے آئی ٹی کاحصہ ہیں،جے آئی ٹی میں خورشید شاہ کیس کے ڈپٹی ڈائریکٹر نیب عبادالحسن کاشان کا نام بھی شامل ہے.
نیب نے خورشید شاہ کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کر رکھا ہے، خورشیدشاہ کیخلاف ریفرنس میں مزید 17 افرادبھی نامزدہیں، خورشیدشاہ کی اہلیہ،دونوں بیٹےاورداماد بھی عدالت پیش ہوئے ہیں، اویس قادر شاہ،ایم پی اے فرخ شاہ ودیگراحتساب عدالت پیش ہوئے ہیں. سکھر:ملزمان پرایک ارب 23 کروڑ روپے کرپشن کاالزام ہے.
گرفتاری کے بعد بیماری سیاسی رہنماؤں کا معمول،خورشید شاہ بھی
خورشید شاہ کی گرفتاری، دونوں بیگمات نے بڑا قدم اٹھا لیا، عدالت پہنچ گئیں