کس ضلع کے 12 تھانوں میں لیڈی پولیس ایڈیشنل ایس ایچ او تعینات کر دی گئیں؟

0
47

کس ضلع کے 12 تھانوں میں لیڈی پولیس ایڈیشنل ایس ایچ او تعینات کر دی گئیں؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد احسن یونس نے راولپنڈی پولیس میں و ویمن پولیس یونٹ قائم کر دیا،12تھانوں میں لیڈی پولیس افسران بطور ایڈیشنل ایس ایچ او تعینات کر دی گئیں،ہر تھانہ میں ایڈیشنل ایس ایچ او کے ساتھ لیڈی کانسٹیبلان بھی تعینات ہو نگی، وویمن پولیس یونٹ کے قیام کا مقصد تھانوں میں خواتین سے متعلق مقدمات کی بہتر تفتیش اور انکے مسائل کو بہتر طریقے سے حل کرنا ہی.۔

سی پی او محمدا حسن یونس نے راولپنڈی پولیس میں وویمن پولیس یونٹ قائم کر دیا ہے، اس یونٹ کے تحت راولپنڈی کے تھانوں میں خواتین افسران کو بطور ایڈیشنل ایس ایچ او تعینات کیا جا رہا ہے، ابتدائی طور پر 12تھانوں میں لیڈی اپر سبارڈنیٹ افسران کو بطور ایڈیشنل ایس ایچ او تعینات کیا گیا ہے،تھانہ سٹی میں سب انسپکٹر صنم ساہی، تھانہ نیو ٹاؤن میں سب انسپکٹر سیدہ ماریہ بتول، تھانہ آراے بازار میں سب انسپکٹر سحربتول،تھانہ صدر بیرونی میں سب انسپکٹر فرسیہ ناز،تھانہ کہوٹہ میں سب انسپکٹر مہمونہ اختر، تھانہ کینٹ میں سب انسپکٹر آمنہ شعیب، تھانہ مری میں سب انسپکٹر شبانہ بتول، تھانہ ائیر پورٹ میں سب انسپکٹر مدیحہ گل، تھانہ صد رواہ میں سب انسپکٹر ہاجرہ اعوان،تھانہ ٹیکسلا میں سب انسپکٹر شاہدہ یاسمین، تھانہ وارث خان میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر روبیلہ کوثر، اور تھانہ سول لائن میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر شمع ناز کو ایڈیشنل ایس ایچ او تعینات کیا گیا ہے،وویمن پولیس یونٹ کی افسران و اہلکار تھانہ میں ڈیوٹی سرانجام دینگی جن کے لیے تھانہ میں رہائش اور سرکاری امور کی انجام دہی کے لیے الگ کمرے مختص کیے گئے ہیں،

ویمن پولیس یونٹ تھانوں میں خواتین کی مدد و راہنمائی،زیادتی کے مقدمات میں تفتیش میں معاونت،عمومی مقدمات کی تفتیش، متاثرہ خواتین کی سپورٹ اور لاء اینڈ آرڈر سے متعلق تمام ڈیوٹیاں سرانجام دینگی، اس موقع پر سی پی او راولپنڈی نے کہا کہ خواتین معاشرے کا اہم حصہ ہیں جنکے مسائل کے حل اور تھانہ کی سطح پر خواتین کی راہنمائی و معاونت کے لیے وویمن پولیس یونٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، سی پی او راولپنڈی نے کہا کہ وویمن پولیس یونٹ کے قیام سے تھانوں میں خواتین سے متعلقہ مقدمات کی تفتیش کے معیار میں بہتری آئے گی اور خواتین کی شکایات کا ازالہ بھی ہوسکے گا، وویمن پولیس یونٹ کے قیام سے خواتین کو تھانہ میں شکایات پر بروقت اور مناسب کارروائی کیلئے سہولت ملے گی، زیادتی جیسے اہم کیسز میں خاتون افسر کی موجودگی سے تفتیشی افسر اور متاثرہ خاتون کے لیے بھی آسانی ہو گی، جس سے بہتر تفتیش اور ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچانے کے مقاصد کا حصول ممکن ہو سکے گا، سی پی او نے کہا کہ خواتین کو تھانوں میں ایڈیشنل ایس ایچ اوز تعینات کرنے سے ان کے اعتماد میں اضافہ ہو گا،اور تھانہ میں بہتر اور موثر ڈیوٹی سر انجام دیکر محکمہ پولیس اور معاشرہ دونوں کی بہتری کے لیے کام کر سکیں گی۔

Leave a reply