ننکانہ صاحب: رپورٹ بائے عبدالرحمان یوسف
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کسان بورڈ پنجاب کے صدرڈاکٹر عبدالجبار بٹ نے کہا ہے کہ مہنگائی نے عام آدمی کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے،زرعی ملک کے اندر کسان لاتعداد مسائل سے دوچار ہے جن کے حل کے لئے کبھی بھی سنجیدہ اقدامات نہیں کئے گئے، 4 نومبر کو صوبہ سے بھر سے کسان پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا دیں گے،اگرمطالبات منظور نہ ہو ئے تو تمام شاہراہوں کو بند کر دیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کسان بورڈ ضلع ننکانہ صاحب کے جنرل ہاؤس اجلاس کے بعد ضلعی صدر کسان بورڈ ڈاکٹر رانا راشد فاروق،جنرل سیکرٹری محمد یوسف اور ضلعی امیر جماعت اسلامی حافظ حبیب ضیاء کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ واپڈا کی طرف سے اوور بلنگ،کھادوں،بیج اور زرعی ادویات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کر دیا گیا ہے مگر دوسری طرف گندم اور گنے سمیت دوسری فصلوں کی قیمتیں انتہائی کم ہیں جس کی وجہ سے کسان مالی مشکلات کا شکار ہیں انہوں نے کہا کہ 4 نومبر کو صوبہ بھر سے کسانوں کی بہت بڑی تعداد پنجاب اسمبلی کے سامنے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی دھرنا دے گی اگر حکومت نے سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کیا اور ہمارے مطالبات منظور نہ کئے تو پھر صوبے کی تمام شاہراہوں کو بند کر دیں گے اور ہمارا احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ہمارے مطالبات منظور نہیں ہو تے۔
Shares: