سینئراداکارہ ثناء نواز نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ لڑکیوں کو چاہیے کہ جب بھی وہ شادی کا فیصلہ کریں تو یہ دیکھیں کہ جس سے شادی کررہی ہیں اس کے پاس کتنا پیسہ ہے کیونکہ پیسہ نہ ہو تو جتنی مرضی محبت ہو وہ شادی کے بعد ختم ہوجاتی ہے. انہوں نے کہا کہ میں یہ نہیں کہتی کہ غریب لڑکوں سے شادی نہ کریں لیکن اپنے فیوچر کو ضرور سیکیور کریں. انہوں نے کہا کہ میرا نام اب ثناء نواز ہے اور میں خوش ہوں اب اپنی زندگی سے. ثناء نے کہا کہ میری فٹنس کا راز یہ ہے کہ میں بہت زیادہ خود پر توجہ دیتی ہوں ، ورزش کرتی ہوں کھانے پینے کا
خیال رکھتی ہوں، مجھے بہت اچھا لگتا ہے جب لڑکیاں میری طرف دیکھ کر خود کو فٹ رکھنے کی کوشش کرتی ہیں. انہوں نے کہا کہ انسان کو کوئی بھی فیصلہ سوچ سمجھ کر کرنا چاہیے. واضح رہے کہ ثناء نواز نے اپنے شوہر فخر سے خلع لیتے ہوئے اس رشتے کو ختم کر دیا ہے. اب وہ اپنے بچوں کے ساتھ اکیلی زندگی گزار رہی ہیں اور ان کہنا ہےکہ میں اپنے بچوں کے ساتھ بہت خوش ہوں. ثناء نے کہا کہ کام انسان کو مصروف رکھتا ہے اس لئے کوشش کریںکہ کام میں مصروف رہیں زندگی ایکبار ملتی ہے اسکو ہنس کر گزاریں.







