ارشد شریف قتل؛ کسی بھی فورم پر پیش ہونے کو تیار ہو. عمران خان
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہےکہ ارشد شریف کو انہوں نے ملک چھوڑنے کا مشورہ دیا اور اس معاملے پر کسی بھی فورم پر بلا لیا جائے تو تمام تفصیلات سامنے لے آؤں گا۔ ایک اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ پرُامن ہوگا اور مارچ کے اسلام آباد پہنچنے پر تعداد ظاہر کردے گی کہ پاکستانی قبل از وقت انتخابات چاہتے ہیں، کیونکہ دنیا کو بتانے کی ضرورت ہے کہ پاکستان بنانا ری پبلک نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ارشد شریف کو میں نے ملک چھوڑنے کا مشورہ دیا تھا، لہذا میں ہر قسم کے فورم میں پیش ہونے کو تیار ہوں، سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ ایسا چاہتے ہیں کہ عوامی مینڈیٹ کی اہمیت ہمیشہ کے لیے ختم ہوجائے گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛ کینسر کا پتہ لگانے کیلئے تشخیصی پراجیکٹ پاکستانی آبادی سے نمونے اکٹھے کرے گا. ڈاکٹر عاصمہ
ٹی 20 ورلڈ کپ: آج پاکستان اپنا دوسرا میچ زمبابوے کے ساتھ کھیلے گا
ایران میں شاہ چراغ کےمزار پردہشتگردوں کا حملہ،15 زائرین جاں بحق
علاوہ ازیں فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر رد عمل میں عمران خان نے کہا کہ غیر معمولی لڑائیوں میں پیادےاپنی اوقات سے بڑھ کرکام کرجاتے ہیں۔ لہذا ان چیزوں کا ہمیں پتہ ہے کہ میں نے کیا کرنا ہے باقی ہر جماعت اندر چھوٹے موٹے اختلافات ہوتے ہیں اور انہیں مل بیٹھ کر حل کیا جاتا ہے.








