واشنگٹن: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ کسی بھی معاملے کے فوجی حل پر یقین نہیں رکھتا نہ ہی آئندہ انتخابی نتائج کی پیشن گوئی کرسکتا ہوں۔
باغی ٹی وی : سابق وزیراعظم عمران خان نےامریکی نشریاتی ادارے سی این این کودیےگئےخصوصی انٹرویومیں کہا کہ کسی بھی معاملے کے فوجی حل پر یقین نہیں رکھتا ہوں ڈونلڈ لو کو برطرف کرنا چاہیے، پاکستان کےاندورنی معاملات میں بھر پورمداخلت کی گئی-
انسانی معاشرے میں طاقتور اور کمزور کے لیے قانون برابر ہوتا ہے،عمران خان
عمران خان نے کہا کہ ہمارے ٹرمپ انتظامیہ سے بہترین تعلقات تھے ،سائفر کو کابینہ میں پڑھ کرسنایاگیا، قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بھی سائفر سامنے رکھا گیا امریکی عہدیدارنےکہاعدم اعتمادکامیاب ہوئی تومعاف کردیاجائےگا-
ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ ہمارے ٹرمپ انتظامیہ سے بہترین تعلقات تھے لیکن جوبائیڈن کے اقتدار میں آنے کے بعد دو طرفہ تعلقات میں بدلاؤ آیا، بائیڈن کی جانب سے مجھ سے کبھی رابطہ نہیں کیا گیا۔
عمران خان کی پالیسیاں ناکام ، کارکردگی صفر تھی ،مولانا اکبر چترالی
عمران خان نے کہا کہ روس کا دورہ تمام اسٹیک ہولڈرزکی مشاورت سے بہت پہلے پلان ہو چکا تھا، جوبائیڈن کے اقتدار میں آنے کے بعد دو طرفہ تعلقات میں بدلاؤ آیا، ڈونلڈ لو کی دھمکی سے پہلے امریکی سفارتخانہ ہمارےپارٹی ممبران کو بلاتا رہا،پارلیمنٹ کے دیگر ممبران کو خریدنے کیلئے لاکھوں ڈالرلگائےگئے، شہباز شریف کی 60 فیصد کابینہ ضمانت پر ہے-