کسی بھی ملک کو عالمی امور پر غلبہ حاصل کرنے کا حق حاصل نہیں ہے، چینی صدر
باغی ٹی وی : چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کو عالمی امور پر غلبہ حاصل کرنے کا حق حاصل نہیں ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75ویں اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے اپنے خطاب میں چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ کسی ملک کوعالمی امور پر غلبہ حاصل کرنے کا حق نہیں ہے اور نہ ہی کسی کو اپنی ترقی کے لیے دوسروں کی تقدیر قابو پانے کا حق ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس پوری دنیا کے لیے امتحان ہے اور نئے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں سنجیدہ سوچ رکھنا ہو گی۔شی جن پنگ اقوام متحدہ کو چھوٹے ملکوں کے ساتھ انصاف اور باہمی احترام سے کھڑا ہونا چاہیے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث رواں سال اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے عالمی رہنما نیویارک میں جمع نہیں ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ معاشی ترقی اور غربت کے خاتمے کے لیے چین کے تجربات سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے یہ بات پاکستان میں چین کے سفیر یاؤ جنگ سے ملاقات کے دوران کہی جنہوں نے ان سے الوداعی ملاقات کی۔زیراعظم عمران خان نے چین کے سفیر یاؤ جنگ کی جانب سے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنےکی کاوش کی تعریف کی اور کہا کہ انہی کے دور میں سی پیک دوسرے مرحلے میں داخل ہوا۔
وزیراعظم عمران خان نے چین کے سفیر سے کہا کہ پاکستان کےعوام چین کےصدر شی جن پنگ کے دورہ پاکستان کے منتظر ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ چینی قیادت نے اپنےعوام کی معاشی خوشحالی کے لیے مثالی کردارادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں زراعت، صنعت اور سماجی و اقتصادی ترقی پر توجہ مرکوز ہے۔