شوبز انڈسٹری کو اسلام کی خاطر خیرباد کہنے والی رابی پیرزادہ کا کہنا ہے مجھے بہت ہنسی آتی ہے جب لوگ مجھے یہ دھمکی دیتے ہیں کہ اُن کے پاس میری کچھ ویڈیوز موجود ہیں۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر اپنے سلسلہ وار ٹوئٹس میں اداکارہ نے لکھا کہ مجھے بہت ہنسی آتی ہے جب لوگ مجھے یہ دھمکی دیتے ہیں کہ اُن کے پاس میری کچھ ویڈیوز موجود ہیں۔

رابی پیرزادہ نے لکھا کہ میں نے کشمیر کیلیے بولنا چھوڑا دعا نہیں،انُ کا انجام تو آپ نے دیکھنا ہی ہے انہوں نے دھمکی دینے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ مگر دھمکی والے بھائیوں اپنا انجام بھی دیکھنا میں نے شوبز،پیشہ تم جیسے منافقین کو امپریس کرنے کیلیے نہیں اللہ کیلیے چھوڑا ہے-

اپنے ایک اور ٹوئٹس میں رابی پیرزادہ نے لکھا کہ ویڈیو ‏نہ صرف رکھنے کی دھمکیاں دو بلکہ اپلوڈ بھی کرو، گناہ جاریا تو آج تک قابیل بھی بھگت رہا ہے –

انہوں نے لکھا کہ رابی آج بھی وہی ہے،صرف راستہ اللہ کا ہے۔کسی انسان کی الحمداللہ اتنی جرات نہیں میرے ایمان اور میری آواز کو روک سکے،کچھ شیطانوں سے میرا دین کا سفر برداشت نہیں، مگر جبار وقہار میرے ساتھ ہے-

رابی نے مزید لکھا کہ ‏آج یہ بات سچ ثابت ہوگئ جب ایک دوست نے کہا رابی اگر اللہ کیلیے شوبز چھوڑا تو لوگ ساری زندگی طعنے دیں گ- دین کے سفر میں ہماری منافقت سامنے آجاتی ہے، اگر شوبز میں رہو گی تو جلد بھول جائیں گے جیسا پہلے اور اب کچھ شوبز خواتین کے لیک ڈیٹا کے ساتھ ہوتا رہا ہے-

واضح رہے کہ گزشتہ برس رابی پیرزادہ کی سوشل میڈیا پر نہایت نازیبا ویڈیوز اور تصاویر لیک کر دی گئیں تھیں رابی پیرزادہ نے اپنی لیک ہونے والی ویڈیوز کے خلاف فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ لاہور میں تحقیقات کی درخواست دائر کی تھی رابی پیرزادہ نے ویڈیوز لیک ہونے کے بعد شوبز چھوڑنے کا اعلان کیا تھا-

رابی پیرزادہ پسٹل لے کر لاہور سے گوجرانوالہ براستہ موٹروے سفر پر نکل پڑیں

Shares: