بالی وڈ کے دبنگ سلمان خان کی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کا گانا نئیو گانا ریلیز کر دیا گیا ہے . اس فلم کا میوزک معروف میوزک ڈائریکٹر ہمیش رشمیا نے دیا ہے. نئیر لگدا کو شبیر احمد نے لکھا ہے جبکہ کوریوگرافر شبینہ خان ہیں اور گایا کمال خان اور پلک نے ہے اس گیت کو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے. گانے میں سلمان خان اور پوجا ہیگڑے نظر آرہے ہیں. کسی کا بھائی کسی کی جان کا یہ پہلا گیت ہے جو وڈیو سمیت جاری کیا گیا ہے، یہ فلم اسی سال ریلیز ہونے جا رہی ہے. اس فلم سے بگ باس 13 کی پارٹیسپینٹ شہناز گل اپنا فلمی کیرئیر شروع کرنے جا رہی ہیں.
ان کے علاوہ ٹی وی اداکارہ شویتا تیواری کی بیٹی پلک تیواری بھی اپنا فلمی کیرئیر شروع کرنے جا رہی ہیں. شائقین سلمان خان کی اس فلم کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں . سلمان خان فلم سے کافی امیدیں وابستہ کئے ہوئے ہیں. ان کا کہنا ہے کہ میری پہلی فلموں کی طرح اس فلم کو بھی بہت زیادہ پسند کیا جائیگا. یاد رہے کہ اس فلم کی ہیروئین پوجا ہیگڑے اور سلمان خآن کے افئیر کی خبریں بھی سامنے آئیں جن کی سلمان خان اور پوجا دونوں نے تردید کر دی.