کسی کو لاڈلا بنانے سے ملک کا بہت نقصان ہوچکا ،اسفند یارولی خان

0
42
کسی کو لاڈلا بنانے سے ملک کا بہت نقصان ہوچکا ،اسفند یارولی خان

اے این پی سربراہ اسفند یارولی خان نے کہا ہے کہ مبینہ دباؤ میں کئے گئے فیصلوں سے نقصان ملک اور ریاست کا ہوگا،

اسفندیارولی خان کا کہنا تھا کہ آج بھی یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ طاقتور کیلئے ایک قانون اور کمزورکیلئے دوسرا قانون ہے، ایک طرف منتخب پشتون ایم این اے علی وزیر اور دوسری طرف عمران نیازی، فیصلے عوام کے سامنے ہیں،ایک نہیں دو پاکستان کا تصور ختم کرنا ہوگا بصورت دیگر ملک میں انارکی پھیلے گی کسی کو لاڈلا بنانے سے ملک کا بہت نقصان ہوچکا ہے، اب ملک کو آئین کے مطابق چلنے دیں،آئین میں ہر شخص اور ہر ادارے کے اختیارات درج ہیں، ہر جرم کی سزا بھی قانون میں موجودہے،

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر غریدہ فاروقی کا کہنا تھا کہ لاڈلا ہونے کے سوالات تو پھر اٹھیں گے۔۔۔ یوسف رضا گیلانئ، دانیال عزیز، طلال چوہدری، نہال ہاشمی کے نقصان کے مداوے کا کون ذمہ دار ٹھہرے گا۔۔

ایک صارف ڈاکٹر دانش کہتے ہیں کہ پہلے دھمکی دی پھر کہا معافی نہیں مانگوں گا پھر کہا میرا مطلب یہ نہیں تھا آج ہاتھ جوڑ کےمعافی مانگ لی بلکہ دو قدم اور کہ میں خاتون جج سے اسکے گھرجاکہ معافی مانگ لوں گاعدالت حکم کرے تواس سے بھی زیادہ کرنے کو تیارہوں

ڈاکٹر دانش کہتے ہیں کہ خان صاحب آپ سےاسکی ہی امید تھی مگرٹھہریئے فرد جرم موخر ہوئی ہے ختم نہیں؟

شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

Leave a reply