پنجاب اسمبلی کے اسپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ عظمیٰ بخاری کیخلاف بیہودہ پراپیگنڈا ایک خاص مائنڈ سیٹ ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ کل ہماری ایک معزز ممبر کی جعلی نازیبا ویڈیو سامنے آئی، میں نے ایک کمیٹی بنا دی ہے جو اخلاقیات کے حوالہ سے رپورٹ دے گی، ڈیجیٹل دہشت گردی کی سوچ، بیہودگی پھیلائی گئی، انکو کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ انکی تربیت نہیں ہے،میں کسی کو گالی نہیں دینے دوں گا، ایوان کے اندر کسی پر تہمت لگانے کی اجازت ہر گز نہیں دے سکتا، اسمبلی میں گالم گلوچ کا سلسلہ بند کرنا چاہتا ہوں،نفرت پر مبنی تقاریر انتہا پر پہنچ جائیں تو اس کی جھلک معاشرے میں نظر آتی ہے،کوئی ممبر کسی دوسرے ممبر کو گالیاں دیتا ہےتو اس کیخلاف کارروائی کروں گا، اسپیکر کی کرسی پر بیٹھا ہوں ایسا نہیں ہوسکتا کوئی گالیاں نکالے، آپ گالیاں دیں اور میں خاموش تماشائی بن کر بیٹھا رہوں، انتخابی دھاندلی سے متعلق آپ کا مقدمہ 2014ء میں بھی تھا، ایک سیاسی جماعت مسلسل نفرت اور انتشار کا سبب بن رہی ہے، کوئی گالیاں دے گا تو آرٹیکل 210 مجھے ممبرشپ معطل کرنے کی اجازت دیتا ہے، آپ کی ریکوزیشن پر اسمبلی کا اجلاس بلایا تھا، میں نے ایوان میں اس قسم کا قبیلہ اس سے پہلے نہیں دیکھا، میں کسی کو اسمبلی کے پراسس سے جعلسازی نہیں کرنے دوں گا،ملک کی سلامتی، خوشحالی کی خاطر سب کو ملکرکام کرنا ہوگا، انتشار اور نفرت کی سیاست کو دفن کرنا ہوگا،علی بابا چالیس چور تو سنا تھا لیکن پی ٹی آئی والے علی بابا ساٹھ چور ہیں، تحریک انصاف کے لوگ ایوان میں ایسی گالیاں دیتے جیسے انہوں نے خصوصی تربیت حاصل کی یا سند لی ہوئی

عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو بنانے والے ہر کردار کو بے نقاب کرینگے،شزہ فاطمہ

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ ،صوبائی وزیر عظمی بخاری کی مبینہ خیر اخلاقی ویڈیو پر کاروائی کی درخواست پر سماعت ہوئی،لاہور ہائیکورٹ نے عظمی بخاری کو ایف آئی اے سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی، چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ اپ تمام ثبوت ایف آئی اے کو دیں۔ درخواست گزار کی درخواست کو پینڈنگ رکھیں گے۔ سرکاری وکیل ایف آئی اے کو آگاہ کریں درخواست گزار کی درخواست کو آج ہی وصول کریں،عدالت نے درخواست گزار کو درخواست میں ترمیم کی بھی ہدایت کر دی ،چیف جسٹس عالیہ نیلم نے عظمی بخاری کی درخواست پر سماعت کی.

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کی بہن فلک جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک گندی ویڈیو شیئر کی تھی اور کہا تھا کہ یہ عظمیٰ بخاری کی ہے،عظمیٰ بخاری نے اسے عدالت لے جانے کا اعلان کیا تو فلک جاوید نے وہ ویڈیو ڈیلیٹ کر دی تا ہم عظمیٰ بخاری عدالت پہنچ گئیں.

تحریک انصا ف،یہودی صیہونی لابی کا گٹھ جوڑ،ثبوت سامنے آ گئے

Shares: