سندھ میں کسی سیاستدان کے گھر چھاپہ نہیں مارا گیا، نگران وزیر داخلہ

سندھ میں کوئی اسٹاپ لسٹ پر بھی نہیں ہے
0
37
haris

اسلام آباد: نگران وزیر داخلہ بریگیڈیر (ر) حارث نواز کا کہنا ہے کہ سندھ میں کسی سیاستدان کے خلاف کارروائی نہیں کی جا رہی۔

باغی ٹی وی: وزیر داخلہ حارث نواز کا کہنا ہے کہ سندھ میں نا کسی کے خلاف سیاسی زیادتی کی جا رہی ہے اور نا ہی صوبے میں کسی سیاستدان کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے سندھ میں صرف نیب اور کرمنل کیسز چل رہے ہیں، سندھ میں کوئی اسٹاپ لسٹ پر بھی نہیں ہے اور سندھ میں کسی کے گھر سے کوئی رقم برآمد نہیں ہوئی سندھ میں کسی سیاستدان کے گھر چھاپہ نہیں مارا گیا، ممکن ہے حکومت کو بدنام کرنے کے لیے افواہیں پھیلائی جا رہی ہوں۔

وزیر بلدیات سندھ کا کرپٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

دوسری جانب نگراں وزیر بلدیات سندھ نے کرپٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے نگراں وزیر بلدیات سندھ کی جانب نیب، ایف آئی اے اوراینٹی کرپشن کے مقدمات کا ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت کردی گئی کرپشن کے مقدمات کا سامنا کرنے والے افسران ، اہلکاروں اور بلدیاتی نمائندوں کی فہرست بنانےکا حکم بھی جاری کردیا سیکریٹری بلدیات کو 2 روز میں تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کردی گئی،نگراں وزیر مبین جمانی کے حکم پر سیکریٹری بلدیات نے صوبے بھر کے منتخب بلدیاتی نمائندوں اور افسران کو خط لکھ دیا۔

گلگت بلتستان :استورمیں ضمنی الیکشن کاغیر سرکاری، غیرحتمی نتیجہ

Leave a reply