مانچسٹر سے اسلام آباد جہاز میں‌کتنے مسافروں نے سفر کیا جان کر ہوجائیں حیران

0
44

مانچسٹر سے اسلام آباد جہاز میں‌کتنے مسافروں نے سفر کیا جان کر ہوجائیں حیران

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق :کرونا وائرس نے زندگی کے طور اطوار بدل دیے اور مصروف ترین زندگی کو کس قدر غیر اہم بنا دیا ہے. یہ حسن اتفاق کہیں‌یا سوئے اتفاق مانچسٹر سے اسلام آباد کی فلائیٹ جارہی ہے اور اس میں صرف ایک ہی مسافر سوار ہے . جبکہ اس جہاز میں 371 مسافروں کے ایک ساتھ سفر کرنے کی گنجائش ہے .
لیکن ایک کے سوا کوئی مسافر نہیں ہیں. صرف ایک مسافر سفر کررہا ہے. کرونا نے دنیا بھر کی مصروفیات اور چہل پہل کو تہہ و بالا کردیا ہے. ایئر کمپنیاں بند ہو چکی ہیں اور چند جنہوں نے اپنی سروسز شروع کی ہیں ان کا حال یہ ہے کہ ایک مسافر اس میں سوار ہے اوربرطانیہ سے پاکستان کا اتناطویل سفر ہے .

واضح رہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کی جانب سے ردوبدل کے بعد جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بزنس، وزٹ اور ٹرانزٹ ویزا رکھنے والے پاکستانیوں کو وطن واپس آنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔سی اے اے کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں اسٹڈی، فیملی، ورک اور سیٹلمنٹ ویزا رکھنے والے ایسے پاکستانی جن کا ویزا آئندہ تیس روز میں ختم ہورہا ہے کو بھی وطن واپس آنے کی اجازت دی گئی ہے۔

ایئر لائنز میں کام کرنے والا عملہ بھی پاکستان آسکے گا لیکن برطانیہ سے پاکستان آنے والے ہر شخص کے لیے 72 گھنٹے پرانی منفی کورونا رپورٹ لازمی قرار دی گئی ہے۔

پاکستان پہنچنے پر برطانیہ سے آنے والوں کو قرنطینہ بھی کرنا پڑے گا۔

دو روز قبل پاکستان نے کورونا وائرس کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد برطانیہ سے آنے والی تمام پروازوں پر پابندی عائد کر دی تھی۔

اس ضمن میں جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق 22 دسمبر رات 12 بجے سے 29 دسمبر تک کیا گیا تھا تاہم ٹرانزٹ پروازوں سے آنے والوں پر پابندی کا اطلاق نہیں کیا گیا تھا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق برطانیہ سے 7 روز میں پاکستان پہنچنے والے مسافروں سے رابطہ کا فیصلہ کیا گیا تھا جن کے کورونا ٹیسٹ کیے جانے تھے۔

Leave a reply