کتنی ہوگی سود کی شرح ، اسٹیٹ بینک کا مانیٹری پالیسی کا اعلان

0
37

کتنی ہوگی سود کی شرح ، اسٹیٹ بینک کا مانیٹری پالیسی کا اعلان

باغی ٹی وی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئندہ دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت شرح سود 7فیصد پر برقرار رہے گی۔

مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم سی پی) کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنراسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا کہ شرح سود 7فیصد پر برقرار رہے گی۔ ملکی معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ ابھی بھی وہ بہتری نہیں آئی جو ہم دیکھنا چاہتے ہیں۔ مہنگائی کو کنٹرول رکھنے کے لیے شرح سود برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔ مستقبل میں شرح سود کے تعین کا طریقہ کار بھی طے کیا ہے۔ مستقبل میں بھی شرح سود میں اچانک بہت زیادہ اضافہ نہیں ہوگا۔

ن کا کہنا تھا کہ اس مہنگائی میں بجلی یا بین الاقوامی تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوتو یہ عارضی ہے اورغذائی اشیا کی مہنگائی بھی عارضی تھا، اس لیے کمیٹی کا خیال تھا کہ ان کی وجہ سے شرح سود میں تبدیلی کی ضرورت نہیں ہے۔ بجلی کے نرخ بڑھنے سے مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی کا خیال تھا کہ طلب میں دباؤ نہیں ہے کیونکہ ہماری صلاحیت مکمل طور پر زیر استعمال نہیں اور مہنگائی کی پیش گوئی میں توازن ہے۔

رضا باقر نے کہا کہ ان ساری وجوہات کی وجہ سے مانیٹری پالیسی کمیٹی کو معاشی حالت پر نظر رکھنا چاہیے، اس پر نکتہ نظر تھا کہ پہلے کے مقابلے میں حالات بہتر ہو رہے ہیں، کووڈ سے پہلے کے مقابلے میں حالات میں بہتری آئی ہے لیکن قوم کی توقعات کے مطابق اب بھی نہیں ہے

Leave a reply