پاکستانی معروف اداکار فیروز خان نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی بہن بختاور بھٹو سے خواتین اور بچیوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے حوالے سے سوال کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا آپ کی پارٹی جاگ گئی؟
چند روز قبل لاہورموٹروے پر خاتون کے ساتھ پیش آنے والے اجتماعی زیادتی کے خوفناک واقعے اوراس سے قبل کراچی میں 5 سال کی بچی کے ساتھ زیادتی کے بعد اسے جلا کرقتل کرنے سمیت ملک میں دیگر ہونے والے پے در پے واقعات نے عوام کو بوکھلا کر رکھ دیا ہے جہاں لوگ اور معروف شخصیات غم وغصے کا اظہار کر رہی ہیں وہیں شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد بھی اس ظلم پر مسلسل آواز اٹھا رہے ہیں اور ملزمان کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کررہے ہیں-
💯 Rape is so rampant & ignored from madrasahs to parking lots to homes from women to children to animals #Pakistan needs sex education. It is the most underreported crime – the only way forward is education & instead of pretending – we need to confront, voice and teach better! https://t.co/yCvPi5NIEM
— Bakhtawar B-Zardari (@BakhtawarBZ) September 10, 2020
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرچیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی بہن بختاور بھٹو نے بھی لاہور موٹروے حادثے پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ مدرسوں سے لے کر پارکنگ، گھروں میں خواتین و بچوں سے لے کر جانوروں تک عصمت دری کے بڑھتے ہوئے واقعات کو نظر انداز کیا گیا پاکستان میں جنسی تعلیم دینے کی ضرورت ہے۔
بختاور بھٹو نے لکھا کہ زیادتی ناقابل تلافی جرم ہے۔ اور اس سے آگے بڑھنے کا واحد راستہ ڈھونگ کرنے کے بجائے تعلیم ہے ہمیں مقابلہ کرنے، آواز اٹھانے اور بہتر تعلیم دینے کی ضرورت ہے۔
– I would like to ask you what has your party being doing while In power all these years ?? Are you finally waking up ?? https://t.co/VZkwvpTPYW
— Feroze Khan (@ferozekhaan) September 10, 2020
پاکستانی اداکار فیروز خان نے بختاور بھٹو کے اس ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ میں آپ سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ آپ کی پارٹی نے اتنے سال اقتدار میں رہتے ہوئے کیا کیا؟ کیا آخر کار آپ لوگ جاگ گئے؟
واضح رہے کہ حال ہی میں لاہور موٹر وے پر گوجرانوالہ کی رہائشی ثناء نامی خاتون کے ساتھ خوفناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب لاہور موٹر وے پر اُن کی گاڑی کا پیٹرول ختم ہو گیا اس دوران ملزمان نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خاتون کی گاڑی کے شیشے توڑ کر انہیں گن پوائنٹ پر کھیتوں میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔