باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار ہمایوں سعید اپنا منی ہائسٹ بنائیں گے
نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی ہسپانوی کرائم سیریز منی ہائسٹ پوری دنیا سمیت پاکستان میں بھی بے حد مقبول ہوئی جرائم پر مبنی اس شو کے اب تک 3 سیزنز رہلیز ہوچکے ہیں اور مداح اس کے اگلے سیزن کا بےصبری سے انتظار کررہے ہیں
اس حوالے سے حال ہی میں پڑھ لو نامی ویب سائٹ نے ایک خبر شائع کی تھی جس میں انہوں نے دعوی کیا تھا کہ پاکستان کے نامور اداکار ہمایوں سعید اپنے ڈرامے میرے پاس تم ہو کی کامیابی کے بعد اس شو کا حصہ بننے جارہے ہیں اس خبر نے مداحوں کے ساتھ ساتھ شاید خود ہمایوں سعید کو بھی حیران کردیا تھا
جہاں اداکار کی اس سیریز میں کام کرنے کی قیاس آرائیوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے وہیں اب ہمایوں سعید نے خود سوشل میڈیا ویب سائٹ پران خبروں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا کہ پڑھ لو کی جانب سے لگائی خبر صرف مذاق کا تھا تاہم انہوں نے اعلان کیا کہ انشاء اللہ اپنا منی ہائسٹ بنائیںگے
خیال رہے کہ منی ہائسٹ سیریز کی اس سیزن کی پہلی قسط 2017 میں سامنے آئی تھی یہ کہانی ایک ایسے شخص پر مبنی ہے جسے پروفیسر کہا جاتا ہے اور یہ تاریخ کی سب سے بڑی ڈکیتی کی منصوبہ بندی کرتا ہے