خانیوال(نمائندہ باغی ٹی وی)ڈپٹی آغا ظہیر عباس شیرازی بدلتے موسم میں عوام کو ڈینگی مچھر سے بچانے کیلئے متحرک ہوگئے – اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا-اجلاس میں محکمہ صحت و دیگر لائینز ڈیپارٹمنٹس کے افسران نے شرکت کی – اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کو ڈینگی مچھر کے تدارک، عوام کے کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لئے اقدامات اور اشیاء خوردونوش کی ڈیمانڈ اینڈ سپلائی بارے بریفنگ دی گئی – ڈپٹی کمشنر نے محکموں کو انسداد ڈینگی سرگرمیاں تیز کرنے کے احکامات دئیے – انہوں نے کہا کہ کسی جگہ پر پانی کھڑا نہیں ہونا چاہئے، ٹائر شاپس کو خصوصی طور پر چیک کیا جائے – دریں ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ڈی ایچ کیو ہسپتال کے انتظامی معاملات کے حوالہ سے بھی اجلاس ہوا- اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے ایم ایس کو ہدایت کی کہ ڈیوٹی روسٹرز کے مطابق ڈاکٹرز و دیگر عملہ کو ڈیوٹی کا سختی سے پابند بنایا جائے -انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں عوام کو بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیج ہے –

Shares: