کندھ کوٹ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار مختیاراعوان)پورے ملک کی طرح کندھ کوٹ میں بھی 76 واں یوم آزادی جوش و جذبے اور کشمیریوں سے یکجہتی کے تحت منی اسٹیڈیم کندھ کوٹ میں منایا گیا
جشن آزادی کا آغاز ڈپٹی کمشنر منورعلی مٹھیانی ،چیئرمین گل محمد جکھرانی وائس چیئرمین الطاف خان کوسو، ڈی ایس پی سید اصغر علی شاہ، سید بشیر شاہ اور دیگر شہر کے معززین نے مقررہ وقت پر پاکستانی پرچم کشائی کرکے نیک تمناؤں اور دعاؤں کے ساتھ کیا گیا ۔

سندھ پولیس اور اسٹوڈنٹ اسکاؤٹس کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اس کے بعد منی اسٹیڈیم میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلعی انتظامیہ مختلف سیاسی سماجی تنظیمیں، شہری ،اساتذہ و طلباء اور صحافی برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

تقریب میں موجود شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے رکھے تھے، پاکستانی پرچم کے ساتھ پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد کے نعرے بلند کئے ۔ تقریب کی شروعات کلام پاک حمد و نعت سے کی گئی جس کے بعد طلباء نے حب الوطنی کے حوالے سے مختلف تقاریر پیش کی ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر منورعلی مٹیانی,چیئرمین گل محمد جکھرانی اور دیگر کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمارے بڑوں کی قربانیوں اور قائد اعظم محمد علی جناح کی جدوجہد سے حاصل ہوا ہے آزادی نعمت ہے جس کی جتنی قدر کی جائے اتنی کم ہے پاکستان کی جدوجہد میں سندھ کے لوگوں کا بہت بڑا کردار ہے اس دن کو ہم اپنے بڑوں کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے جوش و جذبے سے یہ دن مناتے ہیں

کشمیری بھائیوں سے یکجہتی میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے نہتے کشمیریوں پر ظلم کی انتہا کر دی ہیں ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے تقریب کے اختتام پر تقریر کرنے والے طلباء کو انعام پیش کئے گئے ،

آئے ہوئے تمام معزز مہمانوں کو جشن آزادی کے حوالے سے مٹھائی پیش کی گئی ۔اس کے ساتھ ساتھ یوم آزادی کے موقع پر رات کو کیک اور آتش بازی بھی کی گئی۔ ضلع کندھ کوٹ میں وفاقی اور صوبائی دفاتر کو روشنیوں اور پاکستانی پرچموں سے سجایا گیا۔

Shares: