کاش کےہم آزاد ہوجائیں نعمان اعجاز

0
37
noman ijaz

اداکار نعمان اعجاز نے کہا کہ آزادی کی نعمت انمول ہے اور اسی کا نام دراصل وقار و عظمت ہے۔آج کے دن بحیثیت قوم ہمیں یہ عہد کرنا چاہیے کہ پاکستان کو بانیان پاکستان کے خوابوں کے مطابق بنائیں گے جہاں بلا رنگ ونسل ومذہب سب کو برابر کے حقوق حاصل ہوں گے اور اس مملکت کو دنیا کی ترقی یافتہ مملکت کی صفت میں شامل کر یں گے۔انہو ں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا پیغام اتحاد، یقین اور نظم و ضبط ہمارے عوام کے لیے اقوام عالم میں اپنے صحیح مقام کے حصول کے سفر کا ایک منظم اصول ہے۔

”انسانی وقار کا احترام اور انسانی ذات کی ترقی کی ضمانت جمہوریت کے علاوہ اور کوئی نظام نہیں دیتا، ”ہماری قوم کے نوجوان متحرک اور آزادی کی اہمیت و افادیت سے بخوبی واقف ہیں، پاکستانی قوم اپنی آزادی کا تحفظ کرنا جانتی ہے، جسے یہ عزم تحریکِ آزادی سے وراثت میں ملا ہے۔پاکستان کی تحریکِ آزادی ایک پْر امن سیاسی جدوجہد تھی، قائداعظم کی زیرِ قیادت ہمارے آباؤ اجداد نے آنے والی نسلوں کی خاطر سامراج کی زنجیریں توڑیں تھیں تاکہ آئندہ نسلوں کو جبر، مذہبی امتیاز اور ہر طرح کی زیادتیوں سے محفوظ رکھا جائے۔نعمان اعجازنے مزید کہا کہ کاش ہمیں آزادی مل جائے.

ایسا وقت بھی دیکھا جب گھر کھانے کو کچھ نہیں ہوتا تھا شترو گن سنہا …

کبری خان جیسی دوست خوش قسمتی سے ملتی ہے گوہر رشید

جب ٹکٹ 35 روپے کی تھی تب چوڑیاں نے 40 کروڑ کا بزنس کیا سید …

ن

Leave a reply