کراچی کنگز سینچری پر 5 وکٹیں گنوا بیٹھی

کراچی کنگز سینچری پر 5 وکٹیں گنوا بیٹھی
کراچی کنگز کے سو پر پہنچتے ہوئے 5 کھلاڑی آوٹ ہو چکے ہیں. کراچی کنگز کو اپنے پہلے کھلاڑی کا آغاز میں ہی نقصان اٹھانا پڑ گیا . جب مایا ناز بلے باز بابر اعظم آوٹ ہوگئے . بابر اعظم نے ساتھی کھلاڑی کے ساتھ ایک پر اعتماد آغاز دیا تھا.37 سکور پر کراچی کنگز کا ایک کھلاڑی آوٹ ہوا ہے. بابر اعظم 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے .جبکہ شرجیل خان 6 کے سکور پر آؤٹ ہوئے. پندرہ اوورز میں تین ہندسوں کو عبور کیا.
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازوں کو آزمانے کا فیصلہ کیا ہے۔عماد وسیم نے کہا کہ ہم نے اپنی ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے اور محمد رضوان کی جگہ ایلکس ہیلز کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ کراچی کے خلاف کھیل رہے ہیں اچھا لگ رہا ہے، کراچی کی ٹیم اچھی ہے ،ٹاپ کلاس کرکٹ کھیلنےکی کوشش کریں گے، ہمیں جلدی وکٹیں لینی پڑیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم آج تین غیرملکی کھلاڑیوں سے کھیل رہے ہیں اور ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔سرفراز نے بتایا کہ گلیڈی ایٹرز میں احسان علی کی جگہ نسیم شاہ اور فواد احمد کی جگہ انور علی کو شامل کیا گیا ہے

Comments are closed.