کشمور:حکومت سندھ ، یو ایس ایڈ اور پاتھ فائنڈر کے تعاون سے11 ایل ایچ وی کو لیبر روم کا سامان فراہم

کندھ کوٹ ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمختیاراعوان)ڈپٹی کمشنر کشمور منور علی مٹھيانی نے سندھ حکومت، یو ایس ایڈ اور پاتھ فائنڈر کے مشترکہ تعاون سے 11 ایل ایچ وی کو لیبر روم کا سامان فراہم کیا۔
تفصیلات کے مطابق آج ڈپٹی کمشنر کشمور منور علی مٹھيانی ڈی ایچ او بابو لال سول ہسپتال نے نرسنگ سکول مین 11 LHVs کو لیبر روم کا سامان دیا، اس موقع پر پاتھ فائنڈر کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر اشفاق احمد نے کہا کہ یونین کونسل کی سطح پر حکومت سندھ، یو ایس ایڈ اور پاتھ فائنڈر کے مشترکہ تعاون سے ایل ایچ وی کو لیبر روم کا سامان دیا جا رہا ہے تاکہ ایل ایچ وی اپنے گاؤں کے غریب اور ناقابل رسائی لوگوں کی صحت کے حوالے سے مدد کر سکیں۔

اس موقع پر پرنسپل نرسنگ سکول میڈم سشیلا مہیندر، میڈم ماہ جبین، ڈاکٹر محمد یوسف بھی موجود تھیں۔ اس کے بعد ڈپٹی کمشنر اور ڈی ایچ او نے سول ہسپتال میں ڈائیلاسز سنٹر کا دورہ کیا اور حکومت کی جانب سے ملنے والی نئی ڈائیلاسز مشین کا معائنہ بھی کیا۔ اس کے بعد ڈپٹی کمشنر اور ڈی ایچ او سرسو اور این آر ایس پی کے تعاون سے نجی ہوٹل میں ملیریا کیس مینجمنٹ کی تین روزہ ٹریننگ کی اختتامی تقریب میں پہنچے اور میڈیکل آفیسرز، ڈسپنسریوں اور ہیلتھ ٹیکنیشنز کو سرٹیفیکیٹس سے نوازا۔

واضح رہے کہ ملیریا سے متعلق میڈیکل آفیسرز، ڈسپنسریوں اور ہیلتھ ٹیکنیشنز کو تین روزہ ملیریا کیس مینجمنٹ ٹریننگ دی گئی تاکہ مریضوں کی صحیح تشخیص اور علاج کیا جا سکے۔

Leave a reply