قیمت کم ہونے کے باوجود ایل پی جی مہنگے داموں فروخت

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی اوگرا کی طرف سے ایل پی جی کی قیمت میں 49 روپے فی کلو گرام کمی کے باوجود صارفین کو سستی گیس فراہم نہیں کی جارہی ہےنئی قیمت 229 روپے فی کلو گرام مقرر ہے مگر ایل پی جی مافیا 260 روپے فی کلو گرام سے لے کر 270 روپے کلو گرام میں فروخت کر رہا ہے۔

لاہور کے مختلف علاقوں میں ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز من پسند نرخوں پر ہی ایل پی جی فروخت کررہے ہیں۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کا کہنا ہے کہ اوگرا نے قیمت میں کمی تو کردی مگر ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کی طرف سے اوگرا کی مقرر کردہ قیمت پر ایل پی جی نہیں مل رہی جب تک سرکاری قیمت پر سپلائی نہیں ملے گی عوام کو سستی اور سرکاری قیمت پر گیس نہیں دے سکتے۔

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کے مطابق حکومت سے درخواست ہے کہ سپلائی چین کو سرکاری قیمت کے مطابق کیا جائے کیوں کہ مافیا ایل پی جی صارفین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہا ہے، لاہور میں 50 روپے فی کلو کی بلیک مارکیٹنگ ہورہی ہے، اوگرا نے سرکاری قیمت 229 روپے جاری کی ہے تو اس قیمت پر صارفین کو فراہم بھی کرے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
وہ لوگ میرے سامنے جب آتے تو نقاب پہن ہوتے تھے،اظہر مشوانی کا عدالت میں بیان
پنجاب اور کے پی کے انتحابات سے متعلق آئینی درخواست پر فیصلہ محفوظ
ماہ رمضان میں موسیقی کا پروگرام نشر کرنے پر طالبان نےخواتین کے زیرانتظام ریڈیواسٹیشن بند کردیا
ان کا مزید کہنا تھا کہ اوگرا سمیت ضلعی انتظامیہ کو اس سلسلے میں تحریری طور پر آگاہ کردیا ہے کہ لوٹ مار روکی جائے مگر نہ تو اوگرا اور نہ ہی صوبائی و ضلعی انتظامیہ اس لوٹ مار کو روک رہی ہے۔

Shares: