کم سن بچے کے اغواء برائے تاوان اور قتل کے واقعے میں پولیس نے پڑوسی کو گرفتار

 کم سن بچے کے اغواء برائے تاوان اور قتل کے واقعے میں پولیس نے پڑوسی کو گرفتار

کم سن بچے کے اغواء برائے تاوان اور قتل کے واقعے میں پولیس نے پڑوسی کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نامعلوم ملزمان نے کم سن حسن علی کو اغواء کرکے تاوان کا مطالبہ کیا اور بعد میں قتل کر نعش راجباہ میں پھینک دی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد فرقان بلال نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا حکم جاری کیا۔

تھانہ بی ڈویژن پولیس نے چند گھنٹوں میں ملزمان کو گرفتار کرکے پیشہ ورانہ مہارت کی مثال قائم کردی اور ملزمان کو ٹریس کرتے ہوئے عقیل اور ارشاد نامی قاتلوں کو گرفتار کرلیا۔ ملزم عقیل مقتول بچے کے ہمسایہ ہیں جنہوں نے دوران تفتیش جرم کا اعتراف بھی کرلیا۔ آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار خان نے قاتلوں کو چوبیس گھنٹوں سے کم وقت میں گرفتار کرنے پر اوکاڑہ پولیس کو شاباشی دی ہے اور کہا ہے کہ تفتیش کو جلد از جلد مکمل کرکے دونوں سفاک ملزمان کو عبرت ناک سزائیں دلوائی جائیں۔

یاد رہے کہ اوکاڑہ میں اغواء کئے گئے 6سالہ بچے کو تاوان نہ ملنے پر2سفاک ملزمان نے گردن کاٹ کر قتل کر دیا تھا جبکہ ڈی پی او کے نوٹس پردونوں ملزم گرفتار، جبکہ 4 لاکھ روپے تاوان مانگے جانے کی تصدیق ہوچکی ہے، گارڈن ٹاؤن اوکاڑہ کی کچی آبادی کے رہائشی محمد عباس کا 6 سالہ بیٹا حسن علی گھر سے باہر دکان سے چیز لینے گیا جہاں سے ملزمان نے اغواء کر لیاتھا.

محمد عباس نے اغواء کا مقدمہ تھانہ بی ڈویژن میں درج کرایا تھا پولیس بچے کی تلاش کیلئے سرگرداں تھی کہ قصبہ 42 تھری آر کے قریب راجباہ سے حسن علی کی گردن کٹی لاش ملی جسے پولیس نے پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا،ڈی پی او اوکاڑہ نے سنگین ترین وقوعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی ہر صورت گرفتاری کا حکم دیا ، جس پر پولیس نے دونوں ملزم عقیل اور ارشاد کو گرفتار کر لیا.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
دوسرا ٹیسٹ؛ نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ
متنازع ٹوئٹ کیس؛ اعظم خان سواتی کے بیٹے نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے خلاف عدم اعتماد کا خط واپس لے لیا۔
ڈومیسٹک کرکٹرز کی سن لی گئی، پیر سے بقایاجات کی ادائیگی کا کام شروع
قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج پھر ہوگا،ہوں گے بڑے فیصلے
ڈی پی او فرقان بلال نے ملزمان کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ کم سن حسن علی کو اغواء کرنے کے بعد ملزمان نے ورثاء سے 4 لاکھ روپے تاوان مانگا، نہ ملنے پر ملزمان نے بچے کو سفاکیت سے قتل کر کے لاش راجباہ میں پھینک دی،ڈی پی او نے کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ دونوں ملزمان گرفتار کر لئے ،جن سے مزید تفتیش جاری ہے،اعلیٰ پولیس افسران اور شہری حلقوں کی طرف سے سفاک قاتلوں کو فوری گرفتار کرنے پر ڈی پی او اور ان کی پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہا گیا ہے۔

Comments are closed.