پاکستانی کوہ پیما آصف بھٹی برف باری کی وجہ سے کیمپ فور کے ارد گرد پھنسے ہوئے تین دن بعد بحفاظت نانگا پربت بیس کیمپ پہنچ گئے ہیں جبکہ قراقرم کلب نے اس خبر کو اپنے آفیشل اکاؤنٹ پرٹویٹ کیا اور پاکستانی کوہ پیما کو بچانے پر آذربائیجانی کوہ پیما اسرافیل اشورلی کی تعریف کی۔آذربائیجان کے کوہ پیما اسرافیل نے آصف بھٹی کو بچانے کے لیے کوشش کی اور پاکستانی پروفیسر کو واپس بیس کیمپ لے آئے۔


انہوں نے پاکستان کے ہائی ایلٹیٹیوڈ پورٹرز محمد یونس اور فضل علی کا بیس کیمپ تک پہنچنے میں مدد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔پاکستان کے معروف کوہ پیما شہروز کاشف نے بھی اسرافیل اشورلی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے لیے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ کا مطالبہ کیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں؛
وہاب ریاض نے سوشل میڈیا پر اپنی وائرل ویڈیو پر ہونے والی تنقید پر ردعمل کا اظہار کیا ہے
عالمگیر ترین کی نماز جنازہ کب ہو گی؟ اعلان ہو گیا
نواز شریف کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا،مریم اورنگزیب
عالمگیر خان ترین کے موت کی خبر نے کر کٹ حلقوں کو بھی سوگوار کر دیا
تمیم اقبال انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر
بینظیر کفالت سہ ماہی وظائف کی 55ارب 41 کروڑ سے زائد رقم تقسیم

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستانی کوہ پیما آصف بھٹی کے بیٹے واصف بھٹی کی اپیل کا نوٹس لے لیا تھا جبکہ شہباز شریف نے گلگت بلتستان اور آرمی حکام کو کوہ پیما آصف بھٹی کو نانگا پربت سے ریسکیو کرنے کی ہدایت کی تھی۔ وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ چیف سیکریٹری جی بی آصف بھٹی کی بحفاظت واپسی کے لیے فوری اقدامات کریں، پاکستانی کوہ پیما آصف بھٹی نانگا پربت پر پھنس گئے جبکہ واضح رہے کہ کوہ پیما آصف بھٹی کے 7 ہزار 500 میٹر کی بلندی پر پھنس گئے تھے۔ کوہ پیما کے بیٹے واصف نے سوشل میڈیا پر وزیرِ اعظم شہباز شریف سے مدد کی اپیل کی تھی۔

Shares: