کوہ سلیمان کی پہاڑیوں میں تاریکی کا خاتمہ،ترقی کے روشن سفرکا آغاز ہو گیا، وزیراعلیٰ پنجاب

0
36

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکمشنر آفس ڈیرہ غازی خان پہنچ گئے ،کمشنرساجد ظفر نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کاخیر مقدم کیا

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان کیلئے میگاپراجیکٹس کی تختیوں کی نقاب کشائی کی ،وزیراعلیٰ نے زرخیز زمینوں کو دریائے سندھ کے کٹاؤسے بچانے کیلئے تین سپر سٹرکچر بندکے منصوبے کاآغاز کیا ،محکمہ آبپاشی کے زیر انتظام سپر سٹرکچر بند کے منصوبے پر 41کروڑ81لاکھ روپے لاگت آئے گی ،

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سپرسٹرکچر بند بننے سے موضع بیت عالم،کوٹ والا،چک رامن،گجانی اور دیگر متعدد آبادیاں سیلاب کی تباہ کاریوں سے محفوظ رہے گی۔ دریائے سندھ کے دائیں کنارے پر سپرسٹرکچر بننے سے انسانی جانوں،لائیوسٹاک اورفصلوں کوسیلابی پانی سے محفوظ رکھا جاسکے گا۔ 2010کے سیلاب کے بعد دریائے سندھ کے دائیں کنارے پر سیلابی پانی کے کٹاؤکے باعث ملحقہ بستیاں ہمہ وقت خطرے کا سامنا کررہی تھیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سپر سٹرکچر بند بننے سے ملحقہ نہروں کے ٹوٹنے کاخطرہ بھی کم ہوگا۔ ایریگیشن ماہرین کی سفارشات پر گجانی اسکیپ کے ساتھ”انورٹڈ ہاکی ٹائپ بند“ بنایا جائے گا۔ بیت عالم روڈ اورکوٹ والا روڈ کے ساتھ جے ہیڈ ٹائپ سپر بنائے جائیں گے۔

کمشنر ڈی جی خان اورچیف انجینئرنگ ایریگیشن نے وزیراعلیٰ کو پراجیکٹ کی جزئیات سے آگاہ کیا،وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے ڈیرہ غازی خان میں 100بستروں کے سوشل سکیورٹی ہسپتال کے منصوبے کا آغاز کردیا ،21کروڑر وپے کی لاگت سے بننے والے سوشل سکیورٹی ہسپتال میں کارڈیالوجی،ڈائیلسسز،یورالوجی اورآئی سی یو سمیت دیگر سہولتیں میسر ہوں گی۔ ہسپتال کا پہلا مرحلہ 18ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے ڈیرہ غازی خان ٹیچنگ ہسپتال میں کورونا ٹیسٹ کیلئے بی ایس ایل تھری لیب پراجیکٹ کا افتتاح کردیا،بی ایس ایل تھری لیب میں بائیو سیفٹی کیبنٹ، آئی واش سٹیشن، ٹی آر ایس مشین، ڈیڈ ائیر باکس، مائیکرو اینڈ ریفریجریٹر سینٹری فیوج او ردیگر جدید طبی آلات میسر ہوں گے

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کا کہنا تھا کہ کوہ سلیمان کی پہاڑیوں میں تاریکی کا خاتمہ،ترقی کے روشن سفر کا آغاز ہو گیا ہے،جدید دور میں صدیوں سے بجلی سے محروم قبائلیوں کے گھرپہلی بار روشن ہوں گے ،بجلی جیسی بنیادی سہولت سے قبائلیوں کا طرز زندگی تبدیل ہوجائے گا

وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے تحصیل کوہ سلیمان اورتونسہ کی بستیوں میں بجلی کی فراہمی کیلئے میپکو کو 26کروڑ 70لاکھ روپے کا چیک دے دیا ،وزیراعلیٰ نے چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو کو ڈیرہ غازی خان کے کمشنر آفس میں حکومت پنجاب کی طرف سے چیک دیا

 

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ تمن بزدار،تمن قیصرانی،تمن کھوسہ،تمن لغاری سمیت دیگر بستیوں میں بھی بجلی فراہم کی جائے گی۔ تحصیل کوہ سلیمان اورتونسہ میں الیکٹرک سٹی پراجیکٹس سے ہزاروں شہری مستفیدہوں گے۔ کوہ سلیمان میں بجلی کی روشنی آگئی،علم کے دیئے بھی جلائیں گے۔ چراغ جلاتے رہیں گے اورمحروم عوام کی زندگی میں تبدیلیاں لاتے رہیں گے۔

امداد پروگرام کے تحت کتنے خاندانوں میں رقم تقسیم کر چکے؟ وزیراعلیٰ پنجاب کا بڑا دعویٰ

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جناح فیملی پارک کی بحالی کے منصوبے کا سنگ بنیا درکھا ،ڈیرہ غازی خان میں جناح فیملی پارک کی بحالی پر ایک کروڑ روپے سے زائد لاگت آئے گی ،وزیراعلیٰ نے ڈیرہ غازی خان میں لنگر خانے کے منصوبے کا بھی باقاعدہ آغاز کیا،وزیراعلیٰ نے کشمیر پارک کی بحالی اور تعمیرنو کے منصوبے کا سنگ بنیاد بھی رکھا،ڈیرہ غازی خان میں کشمیر پارک کی بحالی اور تعمیر نو کے منصوبے پر ایک کروڑ 6لاکھ روپے لاگت آئے گی

وزیراعلیٰ پنجاب نے زرتاج گل کے ہمراہ ڈیرہ غازیخان میں کیا اہم منصوبوں کا افتتاح

Leave a reply