کوہاٹ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک خواجہ سرا ہلاک دو زخمی

0
51

کوہاٹ میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے ایک خواجہ سرا موقع پر جاں بحق ہوگیا جب کہ 2 خواجہ سرا زخمی ہوگئے۔

باغی ٹی وی: واقعہ کوہاٹ میں تھانہ صدرکی حدود جرما پل کے قریب پیش آیا جہاں مسلح شخص کی فائرنگ سے ایک خواجہ سرا جاں بحق ہوا جبکہ اس کے ساتھی زخمی ہوگئے۔

مودی کا بھارت کو ہندو ملک بنانے کا منصوبہ بے نقاب

کوہاٹ پولیس کےمطابق خواجہ سرا ایک پروگرام سے واپس پیدل اپنےگھر جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم شخص نے ان پر فائرنگ کر دی-

پولیس کے مطابق لاش اور زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ واقعےکا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

دوسری جانب پاک افغان سرحد کے قريب نامعلوم دہشت گردوں نے اے ایس آئی کے گھر پر حملہ کردیا۔ فائرنگ کے نتيجے ميں اے ايس آئی سميت آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔

پاک افغان سرحد پر پولیس افسر کے گھر میں دہشتگردوں کا حملہ

سیکیورٹی حکام کے مطابق واقعہ پاک افغان سرحد کے قریب تحصیل غلام خان کے علاقے ڈانڈے سیدگی میں ہوا۔پولیس کے مطابق ابتدا میں دہشت گردوں نے گھر کے اندر گھس کر فائرنگ کی۔ تاہم جب زخمیوں کو اسپتال لے جانے کیلئے گاڑی روانہ کی گئی تو گاڑی میں بھی دھماکا ہوا، جس سے دیگر افراد زخمی ہوئے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق 3 زخمیوں کی حالت نازک ہے، جن کا علاج جاری ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔زخمیوں کو میران شاہ اسپتال منتقل کرنے کے بعد بنوں خلیفہ گلنواز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

امریکا کی فضائی حدود میں ناقابل شناخت شے کی موجودگی کےانکشاف پرپریشانی میں اضافہ

Leave a reply