کوہاٹ پولیس کی کاروائی،6 رکنی ڈکیت گروہ گرفتار
پشاور ۔ 23 جولائی کوہاٹ پولیس نے ڈکیت گروہ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 6 رکنی مسلح گروہ کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے لوٹی ہوئی رقم، قیمتی سامان اور بڑی تعداد میں خود کار ہتھیار بر;200;مد کر لیا ۔ زیر حراست ملزمان 25جون کو انڈس ہائی وے کے قریب منی چینجر سے نقدی، لیپ ٹاپ اور کلاشنکوف لوٹ کر فرار ہوگئے تھے ۔ اے ایس پی محمد نبیل کھوکھر نے منگل کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ڈکیت گروہ نے 25جون کو انڈس ہائی وے کے قریب اسلحہ کی نوک پر کار سوار منی چینجر کی گاڑی روک کر ;200;نکھوں میں مرچیں پھینک کر نقدی، لیپ ٹاپ اور کلاشنکوف لوٹ کر فرار ہوگئے تھے ۔ ڈی پی او کوہاٹ کیپٹن(ر)واحد محمود نے واقعہ کا نوٹس لے کر ایس ایچ او فیاض خان اور دیگر تفتیشی افسران پر مشتمل ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے وحید، نصیب گل، یوسف علی، الطاف حسین، صاحبزادی اور نجم الحسن کو گرفتار کرلیا ۔ گرفتار ملزمان کا تعلق کوہاٹ، بٹ خیلہ، سخاکوٹ اور اورکزئی سے ہے ۔ ملزمان کے خلاف تھانہ محمد ریاض شہید میں مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ زیر حراست ڈاکوں نے ڈکیتی کی کئی وارداتوں کا اعتراف کرلیا ہے ۔