کوہلی کا نیا ریکارڈ رنز کےپہاڑ لگا دیے
بھارتی کپتان ویرات کوہلی انٹر نیشنل کرکٹ میں تیز ترین 20ہزار رنز مکمل کرنے والے کھلاڑی بن گئے
مانچسٹر بھارتی کپتان ویرات کوہلی انٹر نیشنل کرکٹ میں تیز ترین 20ہزار رنز مکمل کرنے والے کھلاڑی بن گئے ۔انہوں نے برائن لارا اور سچن ٹنڈولکر کی 453 اننگز کے مقابلے میں یہ سنگ میل 417 اننگز میں پار کرلیا۔
ویرات کوہلی نے تیز ترین 10 ہزار رنز کا پہاڑ 205 ویں اننگ اور 213 ویں میچ میں مکمل کیا ۔اس سے قبل تیز ترین دس ہزار رنز کا اعزاز سچن ٹینڈولکر کے پاس تھا اور انہوں نے یہ اعزاز 259 اننگز میں 2001 میں حاصل کیا تھا تاہم کوہلی نے بہت ہی کم اننگ میں یہ اعزاز حاصل کرکے نیا ریکارڈ بنا دیاہے ۔ جبکہ سب سے زیادہ اننگ میں دس ہزار رنز مکمل کرنے کا ریکارڈ سری لنکا کے کھلاڑی جے وردنے کے پاس ہے ، انہوں نے 333 اننگ میں اپنے دس ہزار رنز مکمل کیے ۔ویرات کوہلی یہ اعزاز حاصل کرنے کے بعد بڑے کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں ۔