ورلڈ کپ میں شکست، کوہلی کو کپتانی سے ہٹا کر کس کھلاڑی کو کپتان بنایا جاسکتا ہے؟ اہم خبر

0
65

ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں شکست کے بعد پہلے بھارتی ٹیم میں‌ دھڑے بندی اور اختلافات کی خبریں‌ آ رہی تھیں اب یہ کہا جارہا ہے کہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو کپتانی سے ہٹا کر ان کی جگہ دوسرے دھڑے کو لیڈ کرنے والے کھلاڑی روہت شرما کو کپتان بنایا جاسکتا ہے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ‌ بورڈ‌ نے سیمی فائنل میں ناقص حکمت عملی کے سبب اہم میچ ہار کر ورلڈ کپ سےباہر ہونے پر ٹیم کی کپتانی تبدیل کرنے پر غور شروع کر دیا ہے اور ویرات کوہلی کی جگہ روہت شرما کو کپتان بنانے کی باتیں کی جارہی ہیں.

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے ایک اعلیٰ افسر کا کہنا ہے کہ کرکٹ ٹیم کی باگ ڈور روہت شرما کے ہاتھ میں دیے جانے کا یہ اچھا وقت ہے کیونکہ وہ بہترین اوپنر، اچھے کھلاڑی اور ویرات کوہلی کے بہتر متبادل ثابت ہو سکتے ہیں.

کہا جارہا ہے کہ اگر ویرات کوہلی کو کپتانی سے ہٹایا گیا تو ٹیسٹ میں وہ بدستور کپتان رہیں گے. بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹیم میں گروہ بندی کی خبروں سے متعلق بھی تحقیقات کا آغاز کر رکھا ہے. واضح رہے کہ بھارتی ٹیم کے میچ ہارنے پر کرکٹ بورڈ اور ٹیم کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے.

Leave a reply