کوئی فیورٹ یا دشمن نہیں، نیب کو مکمل طور پرغیر سیاسی بنائینگے، چیئرمین نیب

0
44
nab chairman

چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے کہا ہے کہ ہمیں جرم کا خاتمہ کرنا ہے، ملزم کا نہیں

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ر نزیر احمد کا کہنا تھا کہ ملک میں کرپشن بڑھتی جا رہی ہے نیب افسران کم سے کم وقت میں کیسز نمٹائیں کرپشن کیسز میں ریکوریز بڑھ رہی ہیں نیب قوم کا اعتماد حاصل کرکے رہے گا ماضی میں نیب کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا جاتا رہا، نیب کی ساکھ بحال کرنے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں،

چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ر نزیر احمد کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی کوتاہیوں اور کمزوریوں کا ادراک ہے،متاثرین کی مدد کیلئے نئی پالیسی بنا رہے ہیں، دھوکا دہی کے متاثرین کی رائے مد نظر رکھ کر پالیسی مرتب کی جائے گی بد عنوانی کے خاتمے میں ہمارا کوئی فیورٹ یا دشمن نہیں نیب کو مکمل طور پرغیر سیاسی بنا کر دم لیں گے ہمیں ادارے کو عقوبت خانہ نہیں بنانا، ہم تمام قوانین کا جائزہ لے رہے ہیں اور تین ماہ میں مؤثر قانون سازی کرکے جرائم کا خاتمہ کریں گے البتہ کوشش ہوگی ہم خاموشی کے ساتھ کریں نیب کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا گیا تھا جس کی وجہ سے نیب کی توجہ اپنے اہداف سے ہٹ گئی تھی مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہری کا آغاز لاہور سے ہوگا سزا و جزا عدالت کا کام ہے نیب کی بنیادی ذمہ داری قانون میں کمی کو پورا کرنا بھی ہے

باغی ٹی وی کی جانب سے بہترین کارکردگی پر ٹیم کو اعزازی شیلڈ دی گئیں،

مولانا طارق جمیل کے اکاؤنٹ میں اربوں کہاں سے آئے؟ مولانا طارق جمیل کا خصوصی انٹرویو

مولانا طارق جمیل کے چاہنے والوں کیلئے اچھی خبر، مولانا کا سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان سے رابطہ

Leave a reply