دکھی ہوں کہ اپنی سیاست کے لیے کوئی اتنا بھی گر سکتا ہے،عطا تارڑ

ہم نے کہا تھا کہ آپ سائفر لے کر باہر آئیں اور گما دیں؟
0
48
Attaullah Tarar

رہنما مسلم لیگ ن عطا تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے عالمی عدالتوں میں جیفری رابرٹسن کو مقرر کیا،جیفری رابرٹسن ریاستوں کیخلاف کام کرنے والی شخصیات کی وکالت کرتا ہے

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی پاکستان کےخلاف عالمی عدالت میں گئے ہیں،پی ٹی آئی نے اپنی سیاست کیلئے مکروہ اور اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے،جیفری رابرٹسن سلمان رشدی کے بھی وکیل رہے ہیں،سائفر کو جلسوں میں لہرایا گیا،چیئرمین پی ٹی آئی نے بھارتی سپورٹ کیساتھ پاک فوج پرالزامات لگائے ،چیئرمین پی ٹی آئی کو کس نے کہا تھا کہ توشہ خانہ سے ہیرے جواہرات چراؤ ،سیاست اور مذہب کو الگ رکھنا چاہیے ،کل کے واقعات کے بعد میں خاموش نہیں رہ سکا کچھ حقائق آپ کے سامنے پیش کرنا چاہتا ہوں

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ کل سے تحریک انصاف کے چیئرمین کی نمائندگی کے لیے بیرسٹر جیفری رابرٹسن کو ہائر کیا گیا ہے ،عالمی عدالتوں میں تحریک انصاف کے چیئرمین کی اور تحریک انصاف کی جیفری رابرٹسن نمائندگی کریں گے ،تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ عالمی عدالتوں میں انسانی حقوق کی حوالے سے کیس کیے جائیں گے ،تحریک انصاف کے چیئرمین کا عالمی عدالتوں میں جانے کا مطلب یہ ہے کہ یہ ریاست کے خلاف عدالتوں میں جا رہے ہیں ،اپنے ہی ملک اپنے پی دفاعی اداروں پر حملے کر کے عالمی عدالتوں میں جا رہے ہیں آج دکھی ہوں کہ اپنی سیاست کے لیے کوئی اتنا بھی گر سکتا ہے ،اسلام مخالف رشدی کی وکالت جیفری رابرٹسن نے کی ہے جیفیری رابرٹسن اس سے پہلے گستاخ رسول اور گستاخ قرآن کا وکیل رہ چکا ہے بین الاقوامی سطح پر بہت سے اچھے وکیل ہیں کیا آپ کو صرف یہ رشدی کا ہی وکیل ملا تھا ،جیفیری رابرٹسن نے اعتراف کیا تھا کہ اس نے سلیمان رشدی کی نہ صرف وکالت کی بلکہ اس کو اپنے گھر میں پناہ بھی دی ، گھر میں پناہ صرف اس شخص کو دی جاتی ہے جس کے خیالات ملتے جلتے ہوں ،میں آج تک مذہب اور دین کو لے کر سیاست میں نہیں آیا لیکن یہاں میرا ضمیر اجازت نہیں دیتا کہ خاموش رہوں،کیا آپ اس حد تک آگے چلے گئے ہیں کہ اسلام مخالف وکیل کو پاکستان کے خلاف کھڑا کر رہے ہیں جیفیری رابرٹسن نے نہ صرف مسلمان بلکہ عیسائی برادری کے خلاف بھی کیس لڑے ہیں ،اس شخص کی جانب سے پہلی جنگ عظیم کے بعد ترکی پر نہایت گھٹیا الزامات لگائے گئے اس شخص نے ہمسایہ ملک کے کہنے پر پاکستان فوج کی مخالفت کے حوالے سے رپورٹ شائع کی

ہم نے کہا تھا کہ آپ سائفر لے کر باہر آئیں اور گما دیں؟ ہم نے تو نہیں کہا تھا کہ سائفر پر سیاست کرنی ہے ہم نے تو نہیں کہا تھا کہ القادر یونیورسٹی میں زمین لے کر اس کے پیسے ایک پراپرٹی ٹائیکون کا دے دیں آپ جو کیسز بھگت رہے ہیں آپ کا اپنا کیا دھرا ہے اب کہہ دیں کہ نو مئی آپ نے نہں کیا تھا،

سلمان رشدی کا وکیل، عمران خان کا وکیل بن گیا

وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟

امریکی سائفر کے بیانیہ پر سیاست کرنے والا خود امریکیوں سے رحم کی بھیک مانگنے پر مجبور،

Leave a reply