فارن فنڈنگ کا جواب دینا ہوگا،کوئی مذہبی ٹچ اس کا جواب نہیں،عطا تارڑ

0
54
ata tarar

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما، سابق صوبائی وزیر داخلہ عطا تارڑ نے کہا ہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی الیکشن شفاف نہیں ہوئے

عطا تارڑ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی الیکشن غیر آئینی اورغیر قانونی ہوا،خفیہ رائے شماری کی قانون میں کچھ ایکسیپشنز میں دی گئی ہیں،بیلٹ پیپر پر سیریل نمبر درج کر کے کھلی دھاندلی کی گئی ایک وزیر اعلیٰ کو 10ووٹ دے کر وزیر اعلیٰ انسٹال کیا گیا،کہا گیا کہ اتنی سی منی لانڈرنگ کی ہے یہ چیف الیکشن کمشنر سے بھی میچ فکس کرنا چاہتے تھے،فارن فنڈنگ کا جواب دینا ہوگا،کوئی مذہبی ٹچ اس کا جواب نہیں،عمران خان بیرونی سازش کے بیانیے کے پیچھے نہیں چھپ سکتے ،بتانا ہو گا کہ بھارت اور اسرائیل سے فنڈنگ کیوں آئیں؟ ہمیں کہتے تھے رسیدیں نکالو، اب تو عمران خان کو دینی ہیں وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن کو 3 بار ملتوی کیا گیا،پرویزالہٰی نے غیرقانونی بھرتیاں کیں، اسپیکر پنجاب اسمبلی کا الیکشن دوبارہ کرایا جائے،پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کا جواب دے،

ن لیگی رہنما، سابق صوبائی وزیر ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ صدارتی ریفرنس میں اصول طے کیے گئے تھے اصول ہے کہ سیکریسی بریچ ہو تو جانچنے کے لیے پیمانہ ترتیب دیا جائے عمران خان غلط تشریح کے بینفشری ہیں،ایک غلط مشق سے کئی پریکٹسز غلط ہوتی جاتی ہیں،ہمارا خیال ہے سی ایم الیکشن کالعدم قرار دیا جائے گا، ممنوعہ فنڈز باہر سے آئے ہیں،

فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

سینیٹ اجلاس میں "فرح گوگی” کے تذکرے،ہائے میری انگوٹھی کے نعرے

فرح خان بنی گالہ کی مستقل رہائشی ،مگرآمدروفت کا ریکارڈ نہیں، نیا سیکنڈل ،تحقیقات کا حکم

قبل ازیں ن لیگ کیجانب سے اسپیکر پنجاب اسمبلی الیکشن کیخلاف درخواست پرسماعت ہوئی،عدالت نے استفسار کیا کہ پاکستان کی تاریخ میں کبھی پہلے سپیکر کا الیکشن چیلنج کیا گیا ؟ جس پر ن لیگی وکیل نے کہا کہ میرے علم کے مطابق ایسا پہلی بار ہوا ہے ،عدالت نے سپیکر کے الیکشن کے خلاف درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے لاہور ہائیکورٹ نے ایڈووکیٹ جنرل کو معاونت کے لیے طلب کر لیا، وکیل منصور اعوان نے کہا کہ بنیادی طور پر جو سیکریسی ہے اسکو ملحوظ خاطر نہیں رکھا گیا ،عدالت نے وکیل سے پوچھا کہ کیا آئین میں سیکریٹ بیلٹ پیر کا لکھا ہے؟ جس پر منصور اعوان نے کہا کہ نہیں یہ رولز طے کیے گئے تھے آئین میں ابھی اسکو حصہ نہیں بنایا گیا،سینیٹ الیکشن بھی سیکریٹ بیلٹ پیر کے ذریعے ہوتے ہیں،

واضح رہے کہ ن لیگ نے سپیکر پنجاب اسمبلی کا الیکشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہے،درخواست میں نومنتخب اسپیکر سبطین خان سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، لاہور ہائیکورٹ میں درخواست منصور عثمان اعوان کی وساطت سے دائر کی گئی ،دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے، اسپیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوتی ہے اسپیکر الیکشن میں بیلٹ پیپرز پر سیریل نمبر درج کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے لاہور ہائیکورٹ اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب کو کالعدم قرار دے عدالت اسپیکر پنجاب اسمبلی کا انتخاب دوبارہ کروانے کا حکم دے،

نواز شریف کو سرنڈر کرنا ہو گا، اگر ایسا نہ کیا تو پھر…عدالت کے اہم ریمارکس

نواز شریف حاضر ہو، اسلام آباد ہائیکورٹ نے طلبی کی تاریخ دے دی

نواز شریف کو فرار کروانے والے پروفیسر محمود ایاز کے نئے کارنامے،سنئے مبشر لقمان کی زبانی

Leave a reply