معروف اداکار ہرتیک روشن کی فلم کوئی مل گیا جو کہ 2003 میں ریلیز ہوئی تھی ، فلم نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی ، فلم کے گیت اور کہانی آج تک لوگوںکے زہنوں پر نقش ہے، رواں ماہ اس فلم کو ریلیز ہوئے 20 برس بیت گئے ہیں.بیس برس مکمل ہونے پر فلم کو 4 اگست کو بھارت کے 30 شہروں کے سینما گھروں میں ایک بار پھر ریلیز کیا گیا پے. فلم کو ایک بار پھر کیوں ریلیز کیا گیا ، اس حوالے سے اس فلم کے ڈائریکٹر راکیش روشن جو کہ ہرتیک روشن کے والد بھی ہیں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ فلم کو ریلیز کرنے کا مقصد نئی نسل کو جادو سے متعارف کرانا ہے،
جب کہ والدین خود بھی اسے دیکھ کر اپنی 20 سال پرانی یادیں تازہ کریں گے۔”راکیش روشن کے مطابق یہ ان تمام مداحوں کے لیے 20 سال مکمل ہونے کا تحفہ ہے جو اب تک اس سائنس فکشن فلم کو فراموش نہیں کرسکے ہیں”، انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب تک لوگ اس فلم کے سحر میں مبتلا ہیں جس کا اندازہ سوشل میڈیا پر فلم میں ایلین کے کردار’جادو’ اور ‘دھوپ’ سے متعلق میمز سے لگایا جاسکتا ہے۔یاد رہے کہ فلم میں ہرتیک روشن کے ساتھ پریتی زنٹا نے مرکزی کردار نبھائے تھے.