تحریک انصاف کے سابق رہنما، عمران خان کی حکومت بنانے میں اہم ترین کردار ادا کرنیوالے ، جہانگیر خان ترین بھی آج عمران خان اور تحریک انصاف پر برس پڑے ہیں
جہانگیر ترین نے جناح ہاؤس کا دورہ کیا،اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ کور کمانڈر ہاؤس قائداعظم محمد علی جناح کا گھر تھا، کوئی سوچ بھی نہیں سکتا جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ کی جائے،دلی دکھ اور افسوس ہے، اس عمل کی کوئی معافی نہیں، دل دکھی ہے، جو کچھ 9 مئی کو ہوا اس کی کوئی معافی نہیں، جنہوں نے یہ کرایا انہیں قرار واقعی سزا دی جائے، میں نے تحریک انصاف کو اپنی زندگی کے 10 سال اس لیے نہیں دیئے تھے، پی ٹی آئی کو اپنی محنت اپنا وقت اس کام کے لیے نہیں دیا تھا، لاکھوں لوگ آتے تھے کبھی پی ٹی آئی جلسوں میں تشدد نہیں ہوتا تھا،آج صورتحال دیکھ کر دکھ اور افسوس ہوتا ہے، بے نظیر صاحبہ کو اڑا دیا گیا، کبھی کسی نے ایسی حرکت کا نہیں سوچا، مریم بی بی کو کئی ماہ جیل میں رکھا کبھی کسی نے اس حرکت کا نہیں سوچا، کسی کے گھر میں گھسنا ہماری تہذیب نہیں ،اللہ ان کو عقل سمجھ دے، اس طرح کی چیز پھر نظر نہیں آنی چاہیے، سیاسی جماعتوں پر پابندی نہیں ہونی چاہئے لیکن ایسی حرکتوں پر پابندی ہونی چاہئے،ماضی میں بھی لوگوں کو سزائیں دی گئیں مگر ایسا کبھی نہیں ہوا،
صحافی نے جہانگیر ترین سے سوال کیا کہ آپ نئی جماعت بنانے جا رہے ہیں؟ جس پر جہانگیر ترین نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ابھی یہ موقع نہیں ایسی بات کرنے کا، مذمت کرنے آیا ہوں۔ صحافی نے کہا کہ عمران خان کے دوست رہے ہیں انہیں کوئی مشورہ دیں گے ان حالات سے نکلنے کیلئے ؟ جہانگیر ترین نے کہا کہ میرا عمران خان سے صرف سیاسی تعلق ہی نہیں بلکہ دوستی بھی تھی، لیکن سال دو سال پہلے ختم ہو چکی ہے ان کی اپنی وجوہات ہیں میرا عمران خان کے ساتھ تعلق ختم ہو چکا ہے
عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔
ریاست مخالف پروپیگنڈے کوبرداشت کریں گے نہ جھکیں گے۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے معاملے کا نوٹس لے لیا
نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی،
قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش