کومل رضوی شاہ رخ کی دیوانی لیکن شاہ رخ انہیں بیٹی کہتے ہیں

0
31

اداکارہ و گلوکارہ کومل رضوی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھے شاہ رخ خان بہت پسندہیں ، وہ میرا کرش ہیں، لیکن جب بھی وہ مجھے ملتے ہیں بیٹا بیٹا کہہ کر چلے جاتے ہیں. میں انڈیا آخری بار کرن جوہر کی سالگرہ کی پارٹی میں گئی ، وہاں شاہ رخ خان کو دیکھا اور میں ان کو دیکھ کر بہت زیادہ خوش ہوئی. میں نے ان کو سلام کیا وہ مجھے سلام کرکے حال پوچھ کر بیٹا کہہ کر چلے گئے. مجھے اچھا نہیں لگتا وہ مجھے بیٹا کہتے ہیں. کومل رضوی نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی جذباتی ہو کر فیصلہ نہ کیا کریں ، اگر انڈیا ہماری فلمیں بین کرتا ہے تو ہم

ان کی فلمیں بین کیوں کریں؟ ہم معاشی طور پر کمزور ہو رہے ہیں ، ہمیں ایسے فیصلے کرنے چاہیں جن سے اپنی اکانمی کو سہارا دے سکیں. انڈیا اور ہالی وڈ کی فلمیں لگیں گی تو سینما چلے گا ، سینما چلے گا تو پرڈیوسر مزید فلمیں بنائے گا. میں یہ تو نہیں جانتی کہ پٹھان فلم لگنی چاہیےلیکن میں‌اتنا ضرور جانتی ہوں کہ انڈین فلمیں ہمارے ہاں لگنی چاہیں اس سے ہمیں فائدہ ہو گا. ایسے تمام فیصلے رد کر دئیے جانے چاہیں جو صرف انا میں کئے جائیں.

Leave a reply