گلوکارہ و اداکارہ کومل رضوی شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں. ان کی شادی کی تقریبات امریکہ میں ہوئیں اور ان کے شوہر کا تعلق بھی امریکہ سےہی ہے. علی اپل امریکی بزنس ٹائیکون ہیں اور سیلیکون ویلی کے مالک ہیں. کومل رضوی نے اپنی مہندی اور مائیوں کی تقریب میں خود رقص کیا اور بہت ہی خوبصورت بھی لگ رہیں تھیں. سوشل میڈیا پر ان کے رقص کی وڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گلوکارہ بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے کے گیت کجرا رے پر ڈانس کررہی ہیں. کہا جا رہا ہے کہ کومل رضوی کی شادی کی تقریب میں ان کے قریبی
دوستوں اور رشتہ دارں نے شرکت کی. تمام تقریبات بہت دھوم دھام سے کی گئیں. کومل رضوی اب مسز علی اپل بن چکی ہیں. واضح رہے کہ کومل رضوی اس سے پہلے بھی شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں لیکن ان کا پہلا رشتہ ناکامی سے دوچار ہوا. اس رشتے کے ختم ہونے کے بعد کومل نے ڈراموں کا رخ بھی کیا اداکاری بھی کی لیکن شائقین کو زیادہ متاثر نہ کر سکیں. کومل رضوی نے کئی گیت بھی گائے ہیں اور بطور گلوکارہ ان کی شناخت بنی یہاں تک کہ ان کی شہرت بھارت بھی پہنچی.