بالی ووڈ شہنشاہ امیتابھ بچن نے انکشاف کیا ہے کہ فلموں میں کام نہ ملنے کی وجہ سے پروگرام “کون بنے گا کروڑ پتی” کی میزبانی کی-
باغی ٹی وی : بھارتی اداکار امیتابھ بچن نے کہا کہ بھارتی ٹی وی کے مقبول ترین گیم شو “کون بنے گا کروڑ پتی” کو نشر ہوتے 21 سال بیت چکے ہیں اور حال ہی میں اس کی ایک ہزار اقساط مکمل ہوئی ہیں میں نے سال 2000 میں اس پروگرام کی میزبانی شروع کی تھی اور سب لوگوں نے کہا تھا کہ بڑے پردے کو چھوڑ کر چھوٹی اسکرین پر جانے سے آپ کی ساکھ متاثر ہو گی۔
"اومی کرون” نامی ایک میوزک بینڈ بھی تھا، امریکی جریدے کا انکشاف
اداکار نے کہا کہ اس وقت ہمارے مالی حالات بہت اچھے نہیں تھے اور فلموں میں بھی کام نہیں مل رہا تھا جس کی وجہ سے اس شو کی میزبانی کے لیے حامی بھری تھی جبکہ شو کی پہلی قسط نشر ہونے کے بعد لوگوں کا ردعمل حیران کن تھا اور ایسا لگ رہا تھا کہ پوری دنیا ہی بدل گئی ہے-
بڑی آفر،ہے کوئی بڑے دل والا تو ہوجائے تیار:ایسا شوہر چاہیے جو گھر داماد بننے کیلئے تیار ہو: سارہ علی…
امیتابھ بچن ’’کون بنے گا کروڑ پتی‘‘ میں اپنے سفر کے بارے میں بتاتے ہوئے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور رو پڑے ان کے ساتھ شو میں موجود ان کی بیوی، بیٹی اور نواسی بھی رو پڑیں۔ بعد ازاں بگ بی نے کہا مجھے اس شو کی سب سے اچھی بات یہ لگی کہ مجھے ہر دن شو میں آنے والے ہر شخص سے کچھ نہ کچھ سیکھنے کو ملا۔
کیا راکھی کا شوہر بگ باس ٹیم میں کیمرہ مین ہے؟
واضح رہے کہ اس گیم شو کی میزبانی ابتدا ہی سے بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کرتے آرہے ہیں سوائے 2007 میں آن ایئر ہونے والے تیسرے سیزن کے جس کی میزبانی سپر اسٹار شاہ رخ خان نے کی تھی حال ہی میں اس کی 1000 اقساط مکمل ہوئی ہیں لیکن شو کے لیے لوگوں کی پسندیدگی آج بھی پہلے دن کی طرح برقرار ہے۔
کنگنا رناوت نے خود کو بھارت کی طاقتور خاتون قرار دیا
’کون بنے گا کروڑ پتی‘‘ کے 1000 ایپی سوڈز مکمل ہونے پر بگ بی نے شو کی خصوصی قسط میں اپنی بیٹی شوئیتا نندا اور نواسی نویا نویلی نندا کو بلایا جب کہ ان تینوں کو جیا بچن نے بطور ویڈیوکال جوائن کیا۔