ریکھا بالی وڈ کی ایک ایسی اداکارہ ہیں جن کی خوبصورتی اور ٹیلنٹ سے ہمیشہ ہی ان کے بعد میں آنے والی ہیروئنز متاثر رہی ہیں. چار دہائیوں تک ریکھا نے مسلسل کام کیا. ریکھا نہ صرف بہترین اداکار ہیں بلکہ بہترین رقاصہ بھی ہیں. ریکھا کی سالگرہ کے موقع پر پنک ولا نے ایسی اداکارائوں کی فہرست بنائی جو ریکھا کی بائیو پک میں بہترین اداکاری کر سکتی ہیں.پہلے نمبر ہیں پریانکا چوپڑا یہ صرف بالی وڈ اسٹار نہیں ہیں بلکہ ایک عالمی آئیکون ہیں اور ہندوستان کے ساتھ ساتھ پوری دنیا میں ان کے مداحوں کی بڑی تعداد ہے۔ باجی راؤ مستانی میں کاشی بائی کے کردارکو جس طرح سے انہوں نے نبھایا ہے اسکو دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ ریکھا کی بائیو پک میں اچھا کام کر

سکتی ہیں. دوسرے نمبر پر ہیں عالیہ بھٹ ان کی سنجے لیلا بھنسالی کی فلم گنگوبائی کاٹھیا واڑی میں اداکاری دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ بھی ریکھا کی بائیو پک کے لئے بہترین چوائس بن سکتی ہیں. تیسرے نمبر پر ہیں ایشوریا رائے بچن انہوں نے ریکھا کی فلم امرائو جان میں جس طرح سے اداکاری کی اسے دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ ریکھا کی بائیو پک میں‌ کمال دکھا سکتی ہیں. چوتھے نمبر پر ہیں دیپیکا پڈوکون انہوں‌ نے باجی رائو مستانی میں جس طرح کا کردار ادا کیا ہے اسکو دیکھ کر کوئی شک باقی نہیں رہتا کہ یہ ریکھا کی بائیو پک میں اچھا کام کرسکتی ہیں. پانچویں نمبر ہر ہیں ودیا بالن انہوں نے بھی اپنی ہر فلم سے ثابت کیا ہے کہ وہ ایک بہترین اداکارہ ہیں لہذا یہ بھی ریکھا کی بائیو پک کے لئے بہترین چوائس ہو سکتی ہیں.

Shares: