عالیہ بھٹ اور شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ”ڈارلنگز” کا ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد سے ہی سب کی نظریں ان پر لگی ہوئی ہیں۔ اس فلم میں وہ نہ صرف ایک اداکار کے طور پر نظر آئیں گی بلکہ ڈارلنگز کے ساتھ وہ بطور پروڈیوسر بھی ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں اور بات یہ ہے کہ وہ شاہ رخ خان ان کے ساتھ فلم کو پروڈیوس کر رہی ہیں.عالیہ بھٹ اس پراجیکٹ اور اپنے کردار کو لیکر کافی ہیں پرجوش. آج کل وہ فلم کی پرموشن کررہی ہیں اور اس دوران ہونے والے انٹرویوز میں وہ بتا رہی ہیں کہ انہوں نے اس فلم میں ادکااری کے ساتھ پرڈیوس کرنے کا فیصلہ کیسے کیا.عالیہ بھٹ نے کہا کہ فلم ڈارلنگز میرے دل کے بہت قریب ہے اوریہ
فلم میرے لئے ہمیشہ ہی سپیشل رہے گی. عالیہ نے کہا کہ میں نے جب فلم کی کہانی سنی تو مجھے اس کی کہانی بہت منفرد لگی اور اپنا کردار بھی روٹین سے ہٹ کر لگا تو میں نے اسی وقت فیصلہ کر لیا کہ نہ صرف اس میں اداکاری کروں گی بلکہ پرڈیوس بھی کروں گی مجھے لگا کہ یہ بہترین ٹائم ہے کہ میں فلم پرڈیوس کروں . عالیہ بھٹ نے کہاکہ اس فلم کی کہانی ماں بیٹی اور شوہر کے گرد گھومتی ہے دیکھنے والوںکو اس کہانی کا آئیڈیا بہت پسند آئیگا.اس میں بیوی اپنے شوہر کو اپنے ساتھ ہوئے برسوں کی بدسلوکی کا بدلہ لینے کے لیے اغوا کر لیتی ہے۔ اس کی ماں اس کام میں لڑکی کی مدد کرتی ہے۔ شیفالی شاہ فلم میں عالیہ بھٹ کی والدہ کا کردار ادا کر رہی ہیں.