کون سی قیامت آئی کہ 6 ماہ میں سب سے زیادہ مہنگائی ہوئی؟ عمران خان

0
48

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سب کو اسلام آباد پہنچنا ہوگا

لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ معاشرے میں انصاف خوشحالی سے مشروط ہے، مضبوط معاشرے میں یکساں انصاف ہوتا ہے ،مضبوط معاشرے میں امیر اورغریب کے لیے ایک ہی قانون ہوتا ہے سنگا پور غریب ملک تھا،ان کا لیڈر آیا انصاف پر مبنی فیصلے کیے بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں انصاف نہیں چھوٹا چور جیل میں ہوتاہے اور بڑا وزیراعظم بن جاتا ہے شہباز شریف کے کیسز ختم کروائے گئے ،شہباز شریف کو 16 ارب روپے کے مقدمے میں سزا ہونی تھی،ہمارا ملک اس وقت ترقی نہیں کرسکتا جب تک طاقتور مجرم کو سزا نہ ہو،میں نے 4 سال میں بڑی کوشش کی کہ بڑے مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لاوں بڑے مجرموں کوقانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے میں کامیاب نہیں ہوا کون سی قیامت آئی کہ 6 ماہ میں سب سے زیادہ مہنگائی ہوئی مجرموں کو کس نے اقتدار پربٹھا یا ؟ان کے کیسز جلدی جلدی ختم ہوئے مجرموں کو اقتدار میں لانے والے کون ہیں؟ جانوروں کے معاشرے میں انصاف نہیں ہوتا،

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا آج چھٹا روز ہے، تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا آغاز جمعہ کو لاہور سے ہوا تھا، گزشتہ روز عمران خان نے گوجرانوالہ میں خطاب کیا اور پھر واپس لاہور آ گئے،آج گوجرانوالہ سے دوبارہ لانگ مارچ کا آغاز ہوا، عمران خان لاہور سے مارچ میں پہنچے اور خطاب کلیا، اطلاعات کے مطابق حقیقی آزادی مارچ کے نئے شیڈول کے مطابق شرکاء 10 نومبر کو راولپنڈی پہنچیں گے اور 11 نومبر کو تمام پاکستان سے قافلے اسلام آباد پہنچیں گے

عمران خان کی تعزیت کیلئے صحافی صدف نعیم کے گھر آمد 

کامونکی،لانگ مارچ کی کوریج کرنیوالے صحافیوں پر پولیس کا تشدد

پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

عمران خان کا لانگ مارچ، مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو پیغام دے دیا

Leave a reply