مزید دیکھیں

مقبول

مصطفیٰ کمال کی ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر لو ڈپینگ سے ملاقات

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما و وفاقی...

اسلحہ لائسنس کی تصدیق کے حوالے سے اہم فیصلہ آ گیا

اسلحہ لائسنس کی ویری فکیشن کے حوالے سے...

دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے خلاف قرارداد سندھ اسمبلی سے منظور

دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنے کے خلاف قرارداد...

صاحبہ کے نزدیک پاکستان کے نمبر ہیرو ہیروئین کون ہیں ؟‌

نوے کی دہائی کی سپر ہٹ اداکارہ صاحبہ اور ان کے شوہر ریمبو نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں ان سے جہاں مختلف سوال ہوئے ایک یہ بھی سوال ہوا کہ پاکستان کے بہترین اداکار کون ہیں‌، تو صاحبہ نے کہا کہ ماہرہ خان پاکستان کی نمبر ون اداکارہ ہیں انہوں نے جتنی شہرت حاصل کی ہے وہ کسی کا صرف خواب ہی ہو سکتی ہے انہوں نے پاکستان کی نمائندگی دنیا بھر میں کی ہے. ان کے کریڈٹ پر لازوال پراجیکٹس ہیں لوگ انہیں چاہتے ہیں پسند کرتے ہیں انہیں دیکھنا چاہتے ہیں تو کیوں نہ انہیں پاکستان کی نمبر ون ہیروئین کہا جائے. انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ فیروز خان پاکستان کے نمبر ون ہیرو ہیں انہوں نے ابھی تک جتنا بھی کام کیا ہے وہ کافی متاثر کن ہے. انہوں

نے بھی ثابت کیا ہے کہ وہ پاکستان کے بہترین اداکار ہونے کے ساتھ نمبر ون اداکار ہیں ، میں نے جب کبھی بھی ان کا کام دیکھا ہے بہت متاثر ہوئی ہوں .یاد رہے کہ ریمبو اور صاحبہ نے نوے کی دہائی میں ایک ساتھ کیرئیر کا آغاز کیا اس کے بعد انہوں نے شادی کر لی اور ان کے دو بیٹے ہیں جو دونوں‌ بہت جلد شوبز کیرئیر شروع کرنے جا رہے ہیں.