کون ہے جو ہمارا ساتھ دے؟ یوکرینی صدر کی دہائی
کون ہے جو ہمارا ساتھ دے؟ یوکرینی صدر کی دہائی
یوکرین دارالحکومت کیف میں روسی طیارہ رہائشی عمارت سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا ہے
روسی حملے کے بعد یوکرین میں ہنگامہ برپا ہے دارالحکومت کیو کی سڑکیں جام ہیں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی پہلے ہی مارشل لانافذ کر چکے ہیں ، برطانوی وزیر دفاع بین ویلس کا کہنا ہے کہ روس کا پورے یوکرین پر حملے کا ارادہ ہے،اندازے کے مطابق روس کے 450 سے زائد اہلکار ہلاک ہوئے ہیں، روسی فوج یوکرین پر حملے کے پہلے دن ہی ڈیلیور کرنے میں ناکام رہی،روس اپنے بڑے مقاصد میں سے ایک بھی حاصل نہیں کر سکا،
یوکرین کے دارالحکومت کیف میں پیٹرول کی قلت ہو گئی ہے ،یوکرینی فوج کا کہنا ہے کہ کیف میں پیٹرول کی شدید قلت کا سامنا ہے روس بیلاروس میں گومیل ایئر فیلڈ کو کیف پر حملے کیلئے استعمال کر رہا ہے،
روس نے برطانوی ایئرلائنز پر پابندی عائد کردی ،روسی ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ برطانیہ روسی فضائی حدود کا استعمال نہیں کر سکے گا،برطانیہ اپنی پروازوں کوروس کے ہوائی اڈوں پر نہیں اتارےگا،اقدام روسی جہازوں کی پروازوں پر پابندی کے بعد کیا گیا ہے
روس یوکرین تنازع، افغان وزارت خارجہ کا بھی بڑا اعلان
افغان وزارت خارجہ نے یوکرین صورتحال پر اظہار تشویش کیا ہے اور کہا ہے کہ روس یوکرین صورتحال کاگہرائی سے جائزہ لے ر ہے ہیں روس اوریوکرین تشدد کوبڑھاوا دینے والے بیانات سے گریز کریں دونوں ملک معاملہ پرامن طریقے سے حل کریں، جنگ مسلے کا حل نہیں۔ روس اور یوکرین بات چیت کے ذریعے مسائل کا حل نکالیں۔
روسی طیارے کے ٹکرانےسے 9 منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی ،رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے زمین بوس ہونے کا خطرہ ہے ،خبر رساں ادارے کے مطابق ابھی یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ وہ جہاز جنگی تھا یا پھر خود کار طریقے سے چلنے والا یا پھر کوئی میزائل تھا کیف کی میونسپل اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اس چیز کے بلڈنگ سے ٹکرانے کے باعث 8 افراد زخمی ہوئے ہیں ،دوسری جانب یوکرینی ایئر ڈیفنس نے متعدد میزائلوں کو تباہ اور روسی طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے
یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن سے رابطہ ہوا ہے،امریکہ نے کیف پر روس کے حملوں کے بارے میں اطلاع دی،یوکرین کو پہلے سے زیادہ شراکت داروں کے تعاون کی ضرورت ہے، روس پر پابندیوں کو مزید مضبوط کیا جانا چاہیے،
یوکرین نے ٹوئٹر سے روس پر پابندی کا مطالبہ کردیا ہے ،یوکرین کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر روس کے لیے کوئی جگہ نہیں، یوکرینیوں کو قتل کرنے والوں کو سوشل میڈیا کے استعمال کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے،
یوکرینی وزیر خارجہ دمتروکلیبا کا کہنا ہے کہ کیف کے حالات دوسری جنگِ عظیم جیسے ہوگئے ہیں، روس حملے کے بعد کیف کی صورتحال دوسری عالمی جنگ میں دیکھی گئی تھی 1941میں دوسری عالمی جنگ میں نازی جرمنی نے دارالحکومت پر حملہ کیا تھا،نازی جرمنی نے جب کیف پر حملہ کیا تب ایسے ہی حالات تھے،ماضی میں ان حملوں کو شکست دی اور اب وہ اسے بھی شکست دیں گے
یوکرین کے صدر کا کہنا ہے کہ ہم تنہا ہی اپنے ملک کا دفاع کر رہے ہیں، آج بھی طاقتور ممالک دورسے بیٹھے ہمارے حالات دیکھ رہے ہیں،کیا روس کل پابندیوں سے متاثر ہوا ؟ماسکو پریہ پابندیاں کافی نہیں ہیں، روس پر سخت پابندیاں عائد کی جائیں جو پہلے کبھی نہ ہوئی ہو، ہمیں مضبوط حمایت کی ضرورت ہے ، روسی حملے کے نتیجے میں 137 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہو چکے ہیں یوکرین کو اکیلا چھوڑ دیا گیا ہے،کون ہے جو ہمارا ساتھ دے؟ ہمیں کوئی دکھائی نہیں دے رہا،نیٹو رکن بنانے کی گارنٹی دینے والے خوف زدہ ہیں،روس اور یورپ کے درمیان آہنی دیوار گر رہی ہے،روس سے لڑنے کے لیے تنہا چھوڑ دیا گیا ہے ،روسی حملوں میں فوج اور شہری دونوں اہداف پر ہیں، روس نے میزائل حملے دوبارہ شروع کردئیے،روسی جارحیت سے ظاہر ہوتا ہے کہ مغرب کی ماسکو پر عائد پابندیاں کافی نہیں، روسی فوج نے یوکرین کے چرنوبیل ایٹمی پاور پلانٹ پر قبضہ کر لیا ہے جس کی یوکرین نے بھی تصدیق کر دی روسی فوج بیلا روس کے راستے یوکرین کے دارالحکومت کیف میں داخل ہو گئی عالمی جوہری توانائی ایجنسی نے کہا ہے کہ یوکرین کے چرنوبیل جوہری پاور پلانٹ محفوظ ہیں اور چرنوبیل جوہری پاور پلانٹ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا
روسی صدر کا کہنا تھا کہ مغربی دنیا نے کوئی آپشنز نہیں چھوڑے،روس عالمی اقتصادی نظام کا حصہ بنا رہے گا،روس نے پابندیوں سے نمٹنے کے لیے تیاری کرلی تھی،یوکرین میں جاری صورتحال ہنگامی اقدام ہے، عالمی شراکت دار ہماری مجبوری کو سمجھنے کی کوشش کریں
ترکی کے صدررجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ روس کا یوکرین پر حملہ ناقابل قبول ہے، اسے مسترد کرتے ہیں۔ علاقائی سالمیت کیلئے ترکی یوکرین کی حمایت کرتا ہے۔ میں نے اپنا حمایتی پیغام یوکرائینی صدر تک پہنچا دیا ہے
شہزادہ ہیری کا کہنا ہے کہ عالمی رہنما روسی جارحیت کے خلاف یوکرینی عوام کا ساتھ دیں،ہم یوکرین کے عوام کے ساتھ ہیں،شہزادہ ہیری نے روس کی عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تنقید کی ہے
انٹرنیشنل کریمینل کورٹ کا کہنا ہے کہ یوکرین کی صورتحال پر تشویش میں اضافہ ہورہاہے، یوکرین میں صورتحال کی کڑی نگرانی کرتے رہیں گے،آئی سی سی یوکرین میں جنگی جرم کی تحقیقات کر سکتی ہے،
روسی حملے کے بعد امریکا نے یوکرین سے متعلق اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ روس اتوار تک یوکرینی دارالحکومت پر مکمل قبضہ کرکےحکومت ختم کر دے گا، یوکرین نے روس کے 5 ہیلی کاپٹرتباہ کرنے، 50 فوجی ہلاک اور 80 گرفتارکرنے کا دعویٰ کیا ہے
یوکرین پر حملے کے خلاف روس میں مظاہرے کئے گئے، مظاہرین کو روسی حکومت نے گرفتار کر لیا ہے، سینکڑوں مظاہرین پر تشدد بھی کیا گیا اور پھر انہیں جیلوں میں ڈال دیا گیا ہے
عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ مالپس کا کہنا ہے کہ روس کے ساتھ جاری تنازعہ کے درمیان بینک یوکرین کو فوری مالی امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے ،دوسری جانب وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری جین ساکی کا کہنا تھا کہ امریکہ کو ڈون باس فوجی آپریشن کے درمیان روس کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کے استعمال کرنے کے خطرے کا امکان نہیں ہے
بھارتی وزیراعظم مودی نے بھی روسی صدر سے رابطہ کیا ہے اور جنگ بندی کی اپیل کی ہے، مودی نے روسی صدر سے بات کے دوران یوکرین کے معاملے میں تشدد فوراً روکنے اور مسائل کو سفارتی طریقے سے حل کرنے کی اپیل کی، مودی نے اس سے قبل بھارتی کابینہ کا اجلاس بھی بلایا تھا ۔ بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق مودی نے روس کے صدر کو یوکرین میں پھنسے بھارتی شہریوں کی حفاظت کے بارے میں تشویش سے بھی آگاہ کیا اور کہا کہ بھارت اپنے شہریوں کی محفوظ وطن واپسی کو اولین ترجیح دیتا ہے
فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے کہا ہے کہ روسی صدرسے یوکرین کی صورتحال پر بات چیت دوٹوک اورواضح تھی‘پیوٹن سے یوکرین پرحملے روکنے کو کہا ہے‘پیوٹن سے کہا ہے کہ وہ یوکرین کے صدر سے رابطہ کریں اوربحران کے حل پربات کریں
روسی صدر پیوٹن نے یوکرین میں فوجی آپریشن کا حکم دے دیا-
:یوکرائن میں ایمرجنسی نافذ:سائرن بج گئے:شہریوں کو روس چھوڑنے کا حکم
برطانیہ آسٹریلیا اور جاپان نے روس پر پابندیاں عائد کرنے کا آغاز کردیا ہ
پوتن کوملک سے باہر روسی فوج کی تعیناتی:نیٹو کے جنگی طیارے سائرن بجانےلگے:پابندیاں بھی لگ گئیں
:روس جنگ کےلیے تیار:ولادی میرپوتن نے ملک سے باہر فوج استعمال کرنے کیلیے قانونی رائے مانگ لی
یوکرینی وزیردفاع کا فوجیوں کو روس سے جنگ کیلئے تیار رہنےکا حکم،
پانچ روسی طیارے، ایک ہیلی کاپٹر گرا دیا، یوکرینی وزارت دفاع کا دعویٰ